Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ انسانیت دشمن دہشت گردوں کی دہشت گردی ہے۔ الطاف حسین


لیاری میں ہونے والی سفاک دہشت گردی نے پورے شہر کو سوگوار کردیا ہے ، ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر شہری کو اس سانحہ کی سنگینی کا احساس ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 8/7/2013 1
لیاری میں ہونے والی سفاک دہشت گردی نے پورے شہر کو سوگوار کردیا ہے ، ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر شہری کو اس سانحہ کی سنگینی کا احساس ہے ، الطاف حسین 
لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔بم دھماکے میں گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا اس بات ثبوت ہے کہ درندہ صفت دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں، الطاف حسین 
درندہ صفت دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں میں بچوں ، خواتین اور بزرگوں تک کو نشانہ بنا رہے ہیں ، حکومت نوٹس لے اور لیاری سے جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں کا فی الفور خاتمہ کرے ، الطاف حسین 
جاں بحق بچوں کے سوگواران سے الطا ف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 

لندن۔۔۔7اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گرد وں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور لیاری کے محصور عوام کو جرائم پیشہ دہشت گرد عناصر سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ لیاری بم دھماکے میں گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا اس بات ثبوت ہے کہ درندہ صفت دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں اور ظلم ، بربریت اور تشدد پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری جرائم پیشہ اور دسفاک دہشت گردوں کی آما جگاہ بن چکا ہے اور یہ درندہ صفت دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں میں بچوں ، خواتین اور بزرگوں تک کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں ہونے والی سفاک دہشت گردی نے پورے شہر کو سوگوار کردیا ہے ، ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر شہری کو اس سانحہ کی سنگینی کا احساس ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت نہ صرف ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن بلکہ ہر اہلیان کراچی اس غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ میں 11بچوں کی المناک ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور لیاری سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔


12/26/2024 7:20:23 AM