میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
کراچی کے نوجوان تاجر میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں، لہٰذا قاتلوں کوادھرادھر تلاش کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کے وڈیروں کی صفوں میں تلاش کیا جائے۔
یہ بہت ظلم ہے کہ ایک مہینہ گزرجانے کے باوجود اب تک میر رضا شہید کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیا جاسکا، وہ نوجوان جومیررضاشہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے شہر میں پرامن مظاہرے کررہے ہیں، پولیس کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے،ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، قاتلوں کو بچانے کے لئے تحقیقات کارخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میں یہی کہوں گا کہ میررضاعلی شہید کے قاتل کہیں اورنہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں، جوجاگیردار،وڈیرے ہیں، انہیں پکڑا جائے اورعبرتناک سزادی جائے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 459 ویں فکری نشست سے خطاب
29، اگست2026ء