Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے پر امن عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی


ایم کیوا یم کے پر امن عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/25/2015
ایم کیوا یم کے پر امن عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
بلدیاتی شیڈول آنے کے بعد سے ایم کیوا یم کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کے سلسلے کو تیز کر دیا گیا ہے
24گھنٹوں میں کارکنان کاشف ،وسیع محمود، سنی ولد صہیب اور کارکن کے بھائی ناصر علی کو سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے
حکومت کی شکایت ازالہ کمیٹی او ر انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں پر امن سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیکر ایم کیوا یم کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بند کروائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔25اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہرکے مختلف علاقوں سے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی ایم کیوا یم کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کے سلسلے کو تیز کر دیا گیا ہے، ایم کیوا یم کے پر امن عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور تحریک کے ثابت قدم کارکنان ، انکے اہل خانہ اور ہمدردوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوا یم قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ122-Aکے کارکن کاشف ،شاہ فیصل کالونی یونٹ107کے کارکنان وسیع محمود، سنی ولد صہیب اور کارکن کے بھائی ناصر علی کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے متعلق گھر کے کسی فرد یا تنظیمی عہدیدارکو کوئی معلومات تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ بالا کارکنان کی زندگیوں سے متعلق انکے اہل خانہ اور تنظیم کو شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی شکایتی ازالہ کمیٹی اور انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیوا یم کے سیاسی مینڈیٹ کو ریاستی طاقت کے بل پر دبانے کی کوششوں اور پر امن سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیکر ایم کیوا یم کو دیوا ر سے لگانے کی سازشیں بند کروائیں ۔

10/1/2024 12:23:02 PM