Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے کل بروز پیر لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے کل بروز پیر لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
 Posted on: 10/25/2015
پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے کل بروز پیر لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، سرکاری حراست میں تشدد، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی، قائد تحریک الطاف حسین کے غیر قانونی میڈیا بلیک آؤٹ اور دیگر مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا
برٹش، پاکستانی کمیونٹی احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔ ایم کیو ایم برطانیہ کی اپیل
لندن۔۔۔24اکتوبر 2015ء
پاکستان میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، چھاپوں، گرفتاریوں،غیرقانونی طورپرلاپتہ کرنے اورسرکاری حراست میں تشدد، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کے غیر قانونی میڈیا بلیک آؤٹ اوردیگرمظالم کے خلاف کل بروز پیرمورخہ 26 اکتوبر 2015ء بوقت دوپہر2 بجے لندن میں ایم کیو ایم برطا نیہ کے زیر اہتمام ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام کارکنوں ا ور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں اورریاستی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مہاجروں کے خلاف متعصبانہ کاروائیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ 

10/1/2024 12:23:27 PM