Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیکب آباد میں خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے چاروں کارکنوں علی رضا شہید ، سکندرعلی شہید ، نیاز جاکھرانی اوراصغرعلی شہیدکو سپردخاک کردیاگیا


 Posted on: 10/24/2015
جیکب آباد میں خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے چاروں کارکنوں علی رضا شہید ، سکندرعلی شہید ، نیاز جاکھرانی اوراصغرعلی شہیدکو سپردخاک کردیاگیا
شہیدوں کے جناز ے میں ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی دلاورقریشی ایڈوکیٹ،دیوان چندچاؤلہ، ایم کیوایم جیکب آباد کے زونل انچارج اسلم تھہیم، جوائنٹ انچارج ارباب علی بلیدی، زونل کمیٹی ، کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعدادکی شرکت
جیک آباد۔۔۔ 24 اکتوبر 2015ء
گزشتہ روز جیکب آبادکے علاقے لاشاری محلہ میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے چاروں کارکنوں علی رضا شہید ، سکندرعلی شہید،اصغرعلی شہید اور نیاز جاکھرانی کو جیک آبادکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہیدوں کے جناز ے میں ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی دلاورقریشی ایڈوکیٹ،دیوان چندچاؤلہ، ایم کیوایم جیکب آبادکے زونل انچارج اسلم تھہیم، جوائنٹ انچارج ارباب علی بلیدی، زونل کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔شہداء کی تدفین کے موقع پر علاقے کی فضاء سوگوارتھی اورہرشخص اس سانحہ پراشکبارتھا۔ایم کیوایم کے رہنماؤں نے سانحہ پر شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ واضح رہے کہ شہید کارکنوں میں سکندرعلی شہید اوراصغرعلی شہیدآپس میں سگے بھائی ہیں۔نیاز جاکھرانی گزشتہ روز بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے جبکہ دھماکے میں ایم کیوایم کے ایک کارکن حسن کھوسوبھی زخمی ہوئے جو ایئربیس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ 



10/1/2024 12:20:45 PM