Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بولان کے بعدجیکب آبادمیں خودکش دھماکے نے حکومت اورقانون نافذکرنے والےاداروں کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ندیم نصرت


بولان کے بعدجیکب آبادمیں خودکش دھماکے نے حکومت اورقانون نافذکرنے والےاداروں کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 10/23/2015
جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں ہونے والا خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے۔ایم کیوایم 
بولان کے بعدجیکب آبادمیں خودکش دھماکے نے حکومت اورقانون نافذکرنے والےاداروں کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ندیم نصرت 
کالعدم تنظیموں کے دہشت گردکھلے عام دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اور دھڑلے کے ساتھ ان کی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں
دہشت گردوں کی بیخ کنی کے بجائے قانون نافذکرنے والے اداروں کاسارازور ایم کیوایم پر لگاہواہے ۔ ندیم نصرت
عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے ۔ ندیم نصرت 
دھماکے سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، زبانی دعوے کے بجائے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اوردہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ندیم نصرت
لندن۔۔۔ 23 اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے جیکب آبادکے علاقے لاشاری محلہ میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت درجنوں افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کے قیام کے بلندوبانگ دعوے کئے جارہے ہیں اورمحرم الحرام کے موقع پر بھی سیکوریٹی کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے ہیں لیکن گزشتہ روزبولان کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا اور آج جیکب آبادمیں ماتمی جلوس میں خودکش دھماکہ ہوا جس میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں علی رضا ، سکندر اوراصغرعلی سمیت 20سے زائد افرادشہیدہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کے ان واقعات نے حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردکھلے عام دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اورخودکش دھماکے کرکے انتہائی دھڑلے کے ساتھ ان خودکش دھماکوں کی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں لیکن ان کی بیخ کنی کے بجائے قانون نافذکرنے والے اداروں کاسارازور ایم کیوایم پر لگاہواہے جبکہ عوام کو ان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جیکب آبادمیں ہونے والے اس واقعہ سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں اوراسے چاہیے کہ زبانی دعوے کرنے کے بجائے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اوردہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات کرے۔ ندیم نصرت نے دھماکے میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں علی رضاشہید ، سکندرشہید اوراصغرعلی شہید سمیت تمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے دعاکی ۔ 

10/1/2024 12:23:43 PM