Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے چھوٹے وڈیرے اور کاشتکار ملک خصوصاً سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی


سندھ کے چھوٹے وڈیرے اور کاشتکار ملک خصوصاً سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی
 Posted on: 10/23/2015
سندھ کے چھوٹے وڈیرے اور کاشتکار ملک خصوصاً سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی 
ایم کیوایم میں شامل ہونے کے بعد چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں کو سیاسی طور مضبوطی اور اہمیت حاصل ہوجائے گی
یوں وہ بھی سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے زیادہ اہم کردار ادا کر سکیں گے
پیپلز پارٹی کے باغی اراکین اور سندھی قوم پرست چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں
چھوٹے وڈیرے اور کاشتکاروں کو پیپلز پارٹی کے مقابلے میں بننے والے گروپوں میں شامل کرنے سے ان کی مقامی عزت اور وقار مجروح ہونے کا اندیشہ ہے، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی 
کراچی ۔۔23اکتوبر2015ء 
ٰٓایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے سندھ کے چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک خصوصاً سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کر یں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کے باغی اراکین اور سندھی قوم پرست سندھ کے چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں پر دباؤ ڈال کر انہیں اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ سندھ کے چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں پر بھی سیاسی پریشرڈالاجارہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے باغی اراکین گروپ کی حمایت کریں جو یقیناًچھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ان چھوٹے وڈیرے اور کاشتکار وں کو پیپلز پارٹی کے مقابلے میں بننے والے گروپوں میں شامل کروادیا جائے جس سے ان کی مقامی عزت و آبرو اور وقار مجروح ہونے کا اندیشہ ہے ۔لہٰذاایسی صورت میں انکے لئے یہی راستہ رہ جاتا ہے کہ وہ سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوجائیں جس سے انکو سیاسی طور مضبوطی اور اہمیت حاصل ہوجائے گی اور اس طر ح وہ سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے زیادہ اہم کردار ادا کر سکیں گے ۔

10/1/2024 12:19:08 PM