Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم نواز شریف کی واشنگٹن آمد کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


وزیر اعظم نواز شریف کی واشنگٹن آمد کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 10/22/2015
وزیر اعظم نواز شریف کی واشنگٹن آمد کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں کارکنان و ہمدردوں سمیت واشنگٹن اور قریبی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت
مظاہرین نے کراچی میں جاری آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کو نشانہ بنانے، کارکنوں کی جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں، قائدتحریک الطاف حسین کے بیانات و خطابات پر پابندی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا
حالیہ دنوں میں دوران حراست بہیمانہ تشدد سے شہید ہونے والے شہداء کی معلومات پر مبنی کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا
مہاجروں پر کی جانے والی زیادتیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسکی دستاویزی شہادتوں پر مبنی یادداشت جمع کروائی گئی
امریکہ و عالمی برادری پاکستان میں مہاجروں کو انصاف دلانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ جنید فہمی
مہاجروں کے جائز حقوق کے حصول اور آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ارشد حسین
واشنگٹن۔۔۔22 اکتوبر2015ء
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی واشنگٹن آمدکے موقع پرایم کیوایم امریکہ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے کارکنان، خواتین ونگ ، یوتھ ونگ اور ہمدردوں سمیت واشنگٹن اور قریبی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے کراچی میں جاری آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کونشانہ بنانے ، کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں،ان کی جبری گمشدگی ، ماورائے عدالت قتل ، انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں ، ایم کیو ایم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی ، الطاف حسین کے بیانات و خطابات پر پابندی کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہداء کے تصویری پلے کارڈز، احتجاجی نعروں پر مشتمل بینرزسمیت ایم کیو ایم اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو ا تھا۔ بڑی تعداد میں پاکستانی ا ور مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیانے بھی مظاہرے کی کوریج کی اور ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران سے سے مظاہرے کے مقاصدکے بارے میں سوال جواب کئے۔اس موقع پر حالیہ دنوں میں دوران حراست بہیمانہ تشدد سے شہیدہونے والے شہداء کی معلومات پرمبنی کتابچہ بھی تقسیم کیاگیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ پاکستان میں محب وطن مہا جرعوام اورانکی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے ساتھ جومتعصبانہ اور آمرانہ سلوک جاری ہے اوراس کی سیاسی سرگرمیوں پرجس طرح پابندی عائدہے وہ جمہوری حکومت کے چہرے پر سیاہ داغ ہے۔انھوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر امن و امان کے قیام کے نام پر نام نہاد آپریشن کی آڑ میں صرف مہاجر کارکنوں کو غیرانسانی تشدد اور ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ایم کیو ایم کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے، قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب،بیانات اورتصاویر نشر کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے مگر مہاجر عوام کے دلوں سے ایم کیو ایم اور قائدتحریک ا لطاف حسین کی محبت و عقیدت کو کم نہیں کیاجاسکا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود انصاف اور قانون کی فراہمی کے ہر ذمہ دار ا دارے سے مایوس ہونے کے بعد اب ہم نے اپنا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانا شروع کردیا ہے اور آج کے اس احتجاجی مظاہرے کی صورت میں اپنا مقدمہ پھر پیش کر رہے ہیں اوریہ مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے انسانی حقوق کے ادارے پاکستان میں مہاجروں کے خلاف ریاستی اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور مہاجروں کے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشدحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں بھی مہاجر قوم کو تقسیم کرنے اور ایم کیو ایم کو بزور طاقت ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اب بھی ۱۹۹۲ کی طرح ریاستی جبر کے ذریعے ایم کیو ایم کو دبانے، جھکانے اور دیوار سے لگانے کیلئے ظلم کا ہر اوچھا ہتھکنڈہ اختیار کیا جارہا ہے۔ کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت بکاؤ میڈیا کے ذریعے مہاجر قوم کی مستقل تذلیل اور مہاجر کارکنان کے ناکردہ جرائم کی بنا ثبوت غیر قانونی تشہیر کی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ،الطاف حسین اور مہاجر قوم دوسروں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں اگر کوئی ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو پاکستانی اورمحب وطن نہیں سمجھتا تو پھر اس دھرتی پر کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔ ہمیں حقوق سے دستبرداری نہ پہلے قبول تھی نہ اب قبول ہے۔مہاجرحقوق کے حصول، پاکستان کی سلامتی اور آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایم کیو ایم اور مہاجروں پر کی جانے والی زیادتیوں ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسکی دستاویزی شہادتوں پر مبنی ایک یادداشت بھی جمع کروائی۔مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اورجوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین کے ساتھ ساتھ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کامران حیدر، توصیف خان، متین یوسف ،عارف صدیقی، گل محمد، عامرقاضی، علی حسن، واشنگٹن ڈی سی چیپٹرکے انچارج اظہار خان، جوائنٹ انچارجز طاہر حسین،آنسہ عالیہ سلیم اور حفیظ الحق بھی شریک تھے۔ 





تصاویر

10/1/2024 12:19:46 PM