ملتان زون تحصیل صادق آباد کی کمیٹی کے رکن مرزا پھو ل دین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔ 22؍ اکتوبر 2015 ء
ایم کیو ایم کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیوایم ملتا ن زون ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آبا دکی کمیٹی کے رکن مرزا پھو ل دین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کا رکن آپ کے دکھ میں بر ابر کا شریک ہیں ۔جنا ب الطاف حسین نے د عا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)۔