Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف اور ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری، مفتی منیب الرحمن، علامہ ناصر قلندری اور مولانا اشرف گورمانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں


محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف اور ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری، مفتی منیب الرحمن، علامہ ناصر قلندری اور مولانا اشرف گورمانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
 Posted on: 10/22/2015
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف اور ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری، مفتی منیب الرحمن، علامہ ناصر قلندری اور مولانا اشرف گورمانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
ملاقاتوں میں محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا
ملک میں تصادم اور اختلا ف کی خواہش رکھنے والی قوتیں محرم الحرام کے دوران انتشار پھیلانے کی سازشیں کرتی ہیں،عارف خان ایڈووکیٹ، عبد القادر خانزادہ 
جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو نا صرف سیاسی مسائل بلکہ مذہبی مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں، علمائے کرام کی رابطہ کمیٹی ارکان سے گفتگو 
8محرم الحرام کو نشتر پارک میں  ہونیوالی علماء عباس کمیلی کی مجلس میں شرکت
کراچی ۔۔۔22، اکتوبر2015ء
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ نے گزشتہ روز معروف اور ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری ، مفتی منیب الرحمن ، علامہ ناصر قلندری اور مولانا اشرف گورمانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا اور علمائے کرام کو جناب الطاف حسین کامحرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری ، انتہاء پسندی کے خاتمے اور برداشت کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن حیدر عباس رضوی ، علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی انور رضا اور ندیم راضی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں انتہاء پسند گروپس شیعہ سنی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں اور ملک میں شیعہ اور سنی فرقوں میں تصادم اور اختلا ف کی خواہش رکھنے والی قوتیں محرم الحرام کے دوران انتشار پھیلانے کی سازشیں کرتی ہیں۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پاکستا ن میں امن و رواداری کیلئے ملک بھر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم کرکے سازشی عناصر کو ناکام بنادیں۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر آج ہم نے ملک میں ان خطرناک گروپس کی موجودگی کا نوٹس نہ لیا اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم نہ کیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے ۔ ملاقاتوں میں علمائے کرام نے مذہبی رواداری کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو نا صرف سیاسی مسائل بلکہ مذہبی مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں اور ان کے کارکنان دن رات ملک میں امن و محبت کی فضا ء کے قیام کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔علما ء کرام نے ارکان رابطہ کمیٹی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے عوام میں محبت و اتفاق قائم کرے ،محرم الحرام کا یہ مہینہ ساتھ خیرت کے اختتام پذیر ہو اور اللہ تعالیٰ ملک سے مذہبی منافرت اور انتہاء پسندی کے خاتمے کی جدو جہد کرنے والے تمام افراد کی نیکی کوقبول فرمائے۔اس موقع پر علمائے کرام نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ اور عبد القادر خانزادہ نے 8محرم الحرام کو ہونیوالی نشتر پارک میں علماء عباس کمیلی کی مجلس میں شرکت کی۔



10/1/2024 12:23:57 PM