روزنامہ ایکسپریس اخبار کے رپورٹر عمیر علی انجم اور عامر خان کی علالت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش اور دعا
کراچی ۔۔۔21اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے معروف روزنامے ایکسپریس کے رپورٹر عمیر علی انجم کی علالت اوررپورٹر عامر خان کے ایکسیڈنٹ پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے دونوں افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں افراد کوجلد صحت کاملہ عطا فرمائے ، آمین ثمہ آمین