Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بار بار عوامی اعتماد کے باوجود ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اقبال مقدم


بار بار عوامی اعتماد کے باوجود ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اقبال مقدم
 Posted on: 10/21/2015
بار بار عوامی اعتماد کے باوجود ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اقبال مقدم 
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کا میدان چھین کر نام نہاد سیاسی جماعتوں کو دینے کی گھناؤنی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، مقررین 
لیاقت آباد ایف سی ایریا میں بلدیاتی الیکشن 2015ء کیلئے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔21، اکتوبر2015ء 
بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم اور کانر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لیاقت آباد ایف سی ایریا میں بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کے نوجوانوں ،بزرگوں، خواتین اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نامزد حق پرست امیدواران کا خیر مقدم کیا ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، رکن ابو بکر ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد عظیم فاروقی نے خطاب کیا اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ریحانہ یوسفزئی ، سی ای سی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، شمع منشی اور ایس ایم تنویربھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم نے کہاکہ ایم کیوایم ماضی کے تمام عام اوربلدیاتی انتخابات میں عوام کی بھر پور حمایت سے کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بار بار اعوامی اعتماد کے باوجود ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاجارہا ہے اور آج بھی ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلوں روندھا جارہا ہے اور منظم سیاسی منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم پر جب جب مظالم کا سلسلہ تیز ہوا تب تب ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات کی تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیوایم ملک کی سب سے زیادہ جمہوریت اور امن پسند جماعت ہے اور تمام قومیتوں اور مسالک اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کے خواب کو عملی جامعہ پہنانا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے ایم کیوایم کو ملک کی سب سے زیادہ منظم سیاسی جماعت ہونے کے باوجود ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مختلف منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کرکے اس کی مقبولیت کا گراف گرانے کی سازشیں کی جاتی ہیں لیکن الحمد اللہ اب عوام ان سازشوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں اور بار بار کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری اور انصاف نہ ملنے کے واقعات رونما ہونے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی پر عوامی یقین میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے ۔کارنر میٹنگ کے شرکاء سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کا میدان چھین کر نام نہاد سیاسی جماعتوں کو دینے کی گھناؤنی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس کیلئے غیر قانونی حلقہ بندیوں اور ٹرانسفر ، پوسٹنگ کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہر میں عوامی مینڈیٹ کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو اس کے نتائج کسی طرح بھی مثبت برآمد نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور حق پرست امیدواران کو ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر کراچی کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا موقع فراہم کریں ۔
 

10/1/2024 12:23:30 PM