Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ اور عارف خان ایڈووکٹ نے معروف عالم دین احمد حسین مسعودی اور ممتاز عالم دین یحییٰ عطاری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں

 Posted on: 10/20/2015
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ اور عارف خان ایڈووکٹ نے معروف عالم دین احمد حسین مسعودی اور ممتاز عالم دین یحییٰ عطاری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
کراچی ۔۔۔20، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ اور عارف خان ایڈووکٹ نے معروف عالم دین احمد حسین مسعودی اور ممتاز عالم دین یحییٰ عطاری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے علمائے کرام کو قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام پہنچایااور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ شہرمیں مذہبی رواداری کے فروغ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اوربھائی چارگی کی فضاء قائم رکھنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔اس موقع ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور ضا بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سازشی ٹولہ شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے معصوم وبے گناہ لوگوں کاناحق خون بہاتا رہا ہے اور ایسے نازک حالات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جو کاوشیں رہی ہیں وہ قابل قدر ہیں ۔ ۔ ملاقات میں احمد حسین مسعودی اور یحییٰ عطاری نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کی کاوشوں کوسراہااوراپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ 

10/1/2024 12:22:48 PM