Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/19/2015
ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایم کیوایم کے کارکنان عمران حسن، محمد صفدر، فہیم الدین اور محمد عاصم کو رینجرز نے اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، رابطہ کمیٹی
بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور رکوایا جائے اور گرفتار شدگان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 19؍ اکتوبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنا ن کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلا جواز چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارکر نہ صرف ان کو ہراساں کیا جارہا ہے بلکہ رینجرز جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جس سے کارکنان کے اہل خانہ کو ان کی زندگیوں کے حوالے سے شدید خدشات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا گذشتہ 24گھنٹوں میں ایم کیو ایم کے چار کارکنان کوبلاجواز گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں رنچھوڑ لائن یو سی 05کے کمیٹی ممبر عمران حسن ولد کبیر حسن، کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن محمد صفدرولد محمد سرور ، یونٹ 77کے کارکنان فہیم الدین ولد ظہیر الدین اوریونٹ 77کے ہی کارکن محمد عاصم ولد نظر محمد کو رینجرز اہلکارونے اپنی تحویل لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور رکوایا جائے اور گرفتار شدگان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ 

10/1/2024 12:19:31 PM