Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہیں لیکن زرد صحافت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، محمد حسین


ہم صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہیں لیکن زرد صحافت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، محمد حسین
 Posted on: 10/19/2015
ہم صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہیں لیکن زرد صحافت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، محمد حسین 
جب صحافیوں کا استحصال کیا گیا اس وقت بھی سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے آواز احتجاج بلند کی، زرین مجید
عوام کو ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے، گلفراز خان خٹک
ایک مخصوص صحافتی ادارے کے مالکان ملک بھر میں موجود باضمیر صحافیوں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، وسیم اختر 
ایم کیو ایم ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے ،ہم متعصب نیوز چینل کا منفی پروپگنڈہ مسترد کرتے ہیں،وسیم اختر
سائٹ ٹاؤن میں قائم نجی نیوز چینل کے ہیڈ آفس کے سامنے ایم کیوایم کے بڑے عوامی احتجاج سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔19اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سائٹ ٹاؤن میں قائم نجی نیوز چینل کے ہیڈ آفس کے سامنے پیر کی شام بڑا عوامی احتجاج کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوا یم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ، ارکان رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،خواتین ، بچوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور طالبعلموں سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرشرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈرز اور بینر ز آویزاں کئے ہوئے تھے جن پر نجی نیوز چینل کی زرد صحافت اور کراچی دشمنی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف سخت الفاظ درج تھے ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین پاکستان کے عوام کو زرد صحافت سے آگاہ کرنا ایم کیوا یم اپنا فرض سمجھتی ہے ، ہم صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہیں لیکن زرد صحافت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی کیوں کہ ایم کیوا یم ملک کی پر امن سیاسی جماعت ہے اور وہ دن دور نہیں جب ایم کیوا یم کے چاہنے والے ایسے تمام متعصب عناصر کا احتساب کریں گے ۔رکن رابطہ کمیٹی زریں مجید نے کہاکہ متعصب نیو ز چینل کے کراچی دشمنی پر مبنی اقدامات صحافتی دشمنی ہیں اور ہم اپنے خلاف ہر پروپگنڈے کا آئین و قانون کے دائرے میں مقابلہ کریں گے،جناب الطاف حسین نے ملک کے ہر مظلوم کے حقوق کی بات کی اور جب صحافیوں کا استحصال کیا گیا اس وقت بھی سب سے پہلے آواز احتجاج بلند کرنے والے جناب الطاف حسین ہی تھے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی لگائی گئی ہے لیکن انکا اور عوام کا تعلق ٹی وی کا نہیں بلکہ دلوں کا تعلق ہے، ایم کیوا یم کی 8نشستیں سینیٹ ، 25قومی اسمبلی اور 51صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں اور ہم اس ملک میں اپنا جائز سیاسی حق چاہتے ہیں کیوں کہ میڈیا پر کراچی کے عوام کے خلاف منفی پروپگنڈہ کیا جاتاہے اور ان کے ساتھ ہونیوالے مظالم کا کوئی ذکر نہیں کرتا۔ گلفراز خان خٹک نے کہا کہ عوام کو ایم کیوا یم کے خلاف منفی پروپگنڈوں کے ذریعے گمراہ کیا جارہاہے،ہمارااحتجاج سیاسی نہیں بلکہ صحافتی تعصب اور جانبداری کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مہاجروں کے بچوں کو قتل کیا جارہاہے انکی لاشیں پھینکی جارہی ہیں لیکن ہم خدا سے انصاف کے طلبگار ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ تاریخ ساری سچائی عوام کے سامنے رکھ دے گی۔ سینٹرل یگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوا یم مہاجر دشمنی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے کیوں کہ نجی نیو ز چینل نے صحافتی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے اور دھجیاں بکھیر دی ہیں ،صحافتی اداروں کا کام عوام کو حقائق سے آگا ہ کرنا ہوتا ہے لیکن ایک مخصوص ادارہ اور اس کے مالکان ملک بھر میں موجود با ضمیر صحافیوں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک کی چوتھی بڑی اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو اس کا جائز حق نہیں دیا جارہااسی وجہ سے کراچی کے عوام نے اس متعصب نیوز چینل کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور ہم اپنے خلاف منفی پروپگنڈہ مسترد کرتے ہیں ۔
تصاویر


10/1/2024 12:24:03 PM