Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر زائرین کی بس میں خوفناک بم دھماکے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کوئٹہ میں سریاب روڈ پر زائرین کی بس میں خوفناک بم دھماکے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/19/2015
کوئٹہ میں سریاب روڈ پرمسافر بس میں خوفناک بم دھماکے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
محرم الحرام کے موقع پر سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی: ۔۔۔19، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ میں سریاب روڈپرمسافر بس میں خوفناک بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مسافر کی بس کونشانہ بنانے والے کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مسافر بس میں بم دھماکے کا مقصد ملک کو انتشار کا شکار کرنا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے دھماکہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کوجنت الفرودس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک اایسے وقت میں جب ملک میں دہشت گردوں اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضرب عضب جاری ہے، دہشت گردوں کی جانب سے بس پردھماکہ لمحہ فکریہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوربلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاکہ محرم الحرام کے موقع پرسریاب روڈپرمسافر بس میں بم دھماکے کافوری نوٹس لیاجائے اورزائرین کی جان ومال کے تحفظ اوردہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

10/1/2024 12:22:24 PM