Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انقلابی تحریک سے وابستہ لوگوں کا طرز عمل تحریک کی نیک نامی اور بدنامی کا باعث بنتاہے۔ڈپٹی کنوئنر سید شاہد پاشا


انقلابی تحریک سے وابستہ لوگوں کا طرز عمل تحریک کی نیک نامی اور بدنامی کا باعث بنتاہے۔ ڈپٹی کنوئنر سید شاہد پاشا
 Posted on: 10/19/2015
انقلابی تحریک سے وابستہ لوگوں کا طرز عمل تحریک کی نیک نامی اور بدنامی کا باعث بنتاہے۔ڈپٹی کنوئنر سید شاہد پاشا 
قائد تحریک جناب الطاف حسین صرف ہمارے لیڈر ہی نہیں بلکہ وہ ہمارے ٹیچر ہیں جو دن رات ہماری تربیت میں مصروف رہتے ہیں
حیدرآباد شہر سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواران کی 65فیصد بلامقابلہ کامیابی نے یہ ثابت کردیا کہ حیدرآباد کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی انکا قلعہ ہے۔ڈپٹی کنوئنر سید شاہد پاشا 
مصائب و مشکلات کے باوجود حیدرآباد شہر کے کارکنان نے بلدیاتی الیکشن2015ء میں بلامقابلہ 65فیصد کامیابی حاصل کرکے
ایم کیوایم کو ایک تاریخی فتح سے ہمکنار کیا ہے۔رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی 
تحریک موجودہ حالات میں بہت نازک دور سے گز رہی ہے ان حالات میں ہمیں صرف اور صرف اتحاد کی ضرورت ہے۔عمر قریشی
پسند اور ناپسند کا عمل تحریک کیلئے نقصان دہ ہے اور ہمیں ہر فیصلہ میرٹ کی بنیاد کرنا چاہیے ۔ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی 
ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔20اکتوبر2015ء
انقلابی تحریک سے وابستہ لوگوں کا طرز عمل تحریک کی نیک نامی اور بدنامی کا باعث بنتاہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر سید شاہد پاشا نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اراکین ارشد حسن ،اسلم آفریدی ،شبیر احمد قائم خانی ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹر ز و شعبہ جات کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا طرز عمل ہمیں عوام سے دور کرسکتا ہے اور قریب کرسکتا ہے اسلئے ہمیں اپنے ہر طرز عمل کا محاسبہ کرتے رہنا چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین صرف ہمارے لیڈر ہی نہیں بلکہ وہ ہمارے ٹیچر ہیں جو دن رات ہماری تربیت میں مصروف رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی واضح ہدایت ہے کہ تحریک میں تعداد کی ضرورت نہیں بلکہ معیار کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ کے فروغ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے ۔انہوں نے حیدرآباد شہر سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواران کی 65فیصد بلامقابلہ کامیابی پر ذمہ داران وکارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباشی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر کی عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ حیدرآباد کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی انکا قلعہ ہے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصائب و مشکلات کے باوجود حیدرآباد شہر کے کارکنان نے بلدیاتی الیکشن2015ء میں بلامقابلہ 65فیصد کامیابی حاصل کرکے ایم کیوایم کو ایک تاریخی فتح سے ہمکنار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ انقلابی جدوجہد میں قربانیوں کا درس دیا ہے اسلئے ہمارے اس قافلے میں ذاتی مفاد کی جدوجہد بے معنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر حیدرآباد اتحاد کے نام سے جعلی اتحاد کو حیدرآباد کی عوام نے الیکشن سے پہلے ہی مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے مختلف شہروں سے حق پرست عوامی نمائندوں کا بلامقابلہ کامیاب ہونا عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ اجلاس سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک موجودہ حالات میں بہت نازک دور سے گزررہی ہے ان حالات میں ہمیں صرف اور صرف اتحاد کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنے ہر عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم تحریکی مشن و مقصد کیلئے ہر سطح پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرینگے ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پسند اور ناپسند کا عمل تحریک کیلئے نقصان دہ ہے اور ہمیں ہر فیصلہ میرٹ کی بنیاد کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست چیرمین،وائس چیرمین اور کونسلرز کو بڑی تعداد میں کامیاب کرکے ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے دشمنوں واضح پیغام دیا ہے کہ حیدرآبادشہر صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ 

10/1/2024 12:22:04 PM