Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ کی معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی اور ممتاز عالم دین حاجی حنیف طیب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات


محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ کی معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی اور ممتاز عالم دین حاجی حنیف طیب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
 Posted on: 10/19/2015
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ کی معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی اور ممتاز عالم دین حاجی حنیف طیب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات 
جناب الطاف حسین کا علمائے کرام سے رابطوں اور مشاورت کا عمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم سنگین کی حیثیت رکھتا ہے ، علامہ ضمیر اخبر نقوی اور حاجی حنیف طیب کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو 
محرم الحرام کے دوران شر انگیز عناصر پر نظر رکھی جائے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ء کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کیاجائے ، عوام سے علمائے کرام کی اپیل 
کراچی ۔۔۔19، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے گزشتہ روز معروف عالم دین علامہ ضمیر اخترنقوی اور ممتاز عالم دین حاجی حنیف طیب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ،علماء کمیٹی کے اراکین اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علامہ ضمیر اختر نقوی اور حاجی حنیف طیب نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے مہینے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے رابطوں اور ان کی مشاورت کا عمل قابل تحسین ہے اور جناب الطاف حسین کا یہ عمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم سنگین کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں ں نے کہاکہ محرم الحرام احترام کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں مسلم امہ کے مسالک کے درمیان تضاد پیدا کرنے والے ہم میں سے نہیں ہیں اور اس کے برعکس الحمد اللہ آج جناب الطاف حسین کی کاوشوں سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام میں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے اسے اب کوئی بھی سازش سبوتاژ نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران شر انگیز عناصر پر نظر رکھیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ء کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندستی اور عافیت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کی ۔


10/1/2024 12:23:46 PM