سینئر صحافی و تجزیہ نگار آغا مسعود حسین کی ہمشیرہ نگار فاطمہ کے انتقال پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطافرمائے ، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔18اکتوبر2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار آغا مسعود حسین کی ہمشیرہ نگار فاطمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے آغا مسعود حسین سمیت تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے ۔