کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے عبد الرشید گوڈیل کو کراچی پریس کلب میں خوش آمدید کہا اور سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا
کراچی:۔۔ ۔17؍اکتوبر 2016ء
کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے پریس کلب کے گورننگ باڈی کی جانب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل کوقاتلانہ حملے کے بعدگذشتہ روزپریس کانفرنس کے لئے پریس کلب آمد پر خوش آمدیدکہااورانہیں سندھی اجرک پہناکران کاپرتپاک استقبال کیا۔اے ایچ خانزادہ اوردیگراراکین نے عبدالرشیدگوڈیل سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں صحت یابی پرمبارکبادبھی دی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشا،رکن رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ،کمال ملک ودیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔