ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ
نئے اراکین میں کنور نوید جمیل ،سلیم تاجک اور عادل خان شامل ہیں
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے
کراچی ۔۔16اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ کیا گیا ہے رابطہ کمیٹی کے نئے اراکین میں کنور نوید جمیل ،سلیم تاجک اور عادل خان شامل ہیں ۔یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے ۔