Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سلمان اقبال کو گدھے پر بٹھا کر پورے سندھ میں چکر لگا کر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا


سلمان اقبال کو گدھے پر بٹھا کر پورے سندھ میں چکر لگا کر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا
 Posted on: 10/17/2015
سلمان اقبال کو گدھے پر بٹھا کر پورے سندھ میں چکر لگا کر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا

کراچی ۔17اکتوبر 2016ء
ایم کیوایم لیبر ڈویثرن اور ایلڈرز ونگ کمیٹی کے ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات اُتاری ہیں جس میں چرند ،پرند حتیٰ کہ نظرنہ آنے والے جراثیم ،وائر س ،فنگس،Algae(کائی) ،اسی طرح بڑے جانوروں میں ہاتھی ،شیر ،چیتا، زیبرا اور جدید ترین طویل القامت جانور پیدا کئے ہیں ان میں سواری کی غرض سے اور سامان اِدھر اُدھر کرنے کی غرض سے گاڑی لگاکر بیل گاڑی ،اونٹ گاڑی ،گدھا گاڑی کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اور انہیں بہت بڑے سے بڑا بوجھ اٹھانے کا کمال ہنر آتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سب زیادہ بوجھ اٹھانے اور کام کرنے والے جانوروں میں گدھا ہے اور اسی طرح انسانوں میں سب سے زیادہ کام کرنے والا ARYکا CEOسلمان اقبال ہے لہٰذا اہلیان پاکستان خصوصا سندھ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ انعام کے طور پر سلمان اقبال کو بطور جانور سب سے زیادہ وزن اٹھانے والے جانور یعنی گدھے پر بٹھا کر پورے سندھ میں چکر لگا کر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا۔ 

10/1/2024 12:23:10 PM