Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی متعصبانہ اور شاؤنسٹ پالیسی کیخلاف کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی متعصبانہ اور شاؤنسٹ پالیسی کیخلاف کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 10/16/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی متعصبانہ اور شاؤنسٹ پالیسی کیخلاف کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے 
احتجاجی مظاہروں میں خواتین، بزرگ، بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں شرکت
کراچی میں (ARY) اے آر وائی کے دفتر واقع مدینہ مال نزد فوارہ چوک پر مرکزی مظاہرہ کیا گیا
سلمان اقبال جو کررہے ہیں وہ زرد صحافت ہی نہیں بلکہ صحافتی دہشت گردی ہے، سید شاہد پاشا
عوام ایم کیوایم کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں، محمد حسین
عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ARY کا مکمل بائیکاٹ کریں، وسیم اختر
صحافت میں Right to Reply نہیں دیا جارہا، فیصل سبزواری
احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ،رکن رابطہ کمیٹی محمدحسین،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر اور رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 16؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نجی ٹی وی چینل (اے آروائی)متعصبانہ اور شاؤنسٹ پالیسی کے خلاف کراچی سمیت ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،احتجاجی مظاہروں میں خواتین،بزرگ،بچوں،بچیوں اورنوجوانوں نے مجموعی طورپرلاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔کراچی میں(ARY)اے آروائی کے دفترواقع مدینہ مال نزد فوارہ چو ک پرمرکزی مظاہرہ کیاگیا،کراچی میںARY دفتر کے باہرہونیو الے احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ،رکن رابطہ کمیٹی محمدحسین،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختراوررکن سندھ اسمبلی سیدفیصل سبزواری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھاررکھے تھے جن پراردواورانگریزی میں اے آروائی زردصحافت بند کرو،اے آروائی میںآزادی صحافت کے نام پر’’ ٹاک شوز میں مغلظات بند کرو‘‘،’’مہاجر دشمن۔۔۔ ARY‘‘،’’SHAME ON ARY NEWS‘‘،’’NO TO ARY‘‘،’’ایم کیو ایم دشمن ، ARY ‘‘ کے نعرے درج تھے۔اس موقع پرمظاہرین کی جانب سے وقفے وقفے سے ’’بائیکاٹ بائیکاٹ ۔۔۔ARY کا بائیکاٹ‘‘،’’بند کرو، بند کرو ۔۔۔ ARY کو بندکرو‘‘ اور’’زندہ ہے مہاجر زندہ ہے ‘‘کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسید شاہد پاشانے اپنے خطاب میں کہاکہ سلمان اقبال جو کررہے ہیں وہ زردصحافت ہی نہیں بلکہ صحافتی دہشت گردی ہے،ہم ARYکا بائیکا ٹ کرنے یہاں جمع ہوئے ہیں لیکن اس پر بات کرنے سے قبل میں ARYکے مالکان کے حوالے سے بات کروں گا اورتمام دیگرمیڈیا مالکان سے بھی گذارش کروں گاکہ وہ کراچی کاسچ دکھائیں،جھوٹ مت دکھائیں یا جو آکر جھوٹ بولے تواس پرہماراموقف بھی دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ ARY کے کیمرہ میں و نیوز ٹیم کے لوگ بھی یہاں موجود ہیں اور وہ دیکھ سکتے ہے کہ ہمارا مظاہرہ کتنا پرامن ہے کہ انھیں کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔کھرا سچ کہنے والا اب کہی نظر نہیں آتا اور یہ ثبوت ہے کہ ’’اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے‘ ‘ ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ہی چینل نے ایم کیو ایم کا حصہ کم کردیا ہے لیکن بیشتر ہمارے پروگراموں کا کچھ نا کچھ حصہ دیکھا دیتے ہیں لیکن ARY نے جس متعصبانہ سلوک کامظاہرہ کیاہے وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے ARYکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس کراچی سے تم نے آغاز کیا تو بہت ممکن ہے کہ اسی کراچی میں عو ام کی جانب سے تمہارا بوریا بستر لپیٹ دیا جائیگااورتمہیں پتہ لگ پتہ جائے گا کہ بائیکاٹ کیا ہوتا ہے؟ ۔انہوں نے تمام کیبل آپریٹر زسے کہا کہ اگر آپ ARY دکھا رہے ہیں تو ہمیں آپ کا کیبل نہیں چاہئے ، یہ پرامن احتجاج کا طریقہ ہے۔ کسی دوسرے کیبل آپریٹر سے کیبل لیں۔انہوں نے کہاکہ تم نے ہائی کورٹ کے حکم کرتے ہوئے پہلے لائیو بیان بند کیا پھر آپ نے ریکارڈپروگرام دکھنا بند کیا اور اب یہ کہا گیا کہ الطاف حسین کی تصویر بھی ٹی وی پر نظر نہیںآئے۔ اتنی پابندیا لگانے کے بعد میڈیا والے آج ایم کیو ایم کی پریس کانفرس بھی نہیں دیکھاتے۔ کیا پریس کانفرنس پر بھی کورٹ نے پابندی لگائی ہے ؟ لہٰذا رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا اس متعصبانہ سلوک کے خلاف اپناجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے بائیکاٹ کیاجائے ۔سیدشاہدپاشانے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہاتھ اٹھاکربتائیں کہ وہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہیں جس پرتمام مظاہرین نے ہاتھ اٹھاکربائیکاٹ بائیکاٹ ۔۔۔ ARY کامکمل بائیکاٹ کے نعرے لگائے ۔مظاہرے سے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ چینل مالکان کے ذہنوں میں یہ ہے کہ پاکستان میں کئی سیاسی و مذہبی جماعتیں ایسی ہیں جو ان میڈیا ہاؤسز کے مدد سے عوام میں پزیرائی حاصل کر رہے ہیں لیکن میں ان مالکان کوبتانا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کو اس وقت بھی وہ مقام حاصل تھا جو آج ہے جب پاکستان میں ایک چینل ہوتا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی عوام کی سپورٹ سے کامیاب جلسے ،جلوس اوریلیاں نکالی جوآج بھی ریکارڈکاحصہ ہیں۔انہوں نے ARYکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں تمہاری نہیں بلکہ تمہیں ہماری ضرورت ہے ۔آج بھی کہ جب تم نے ہمارا بائیکاٹ کیا ہوا ہے تب بھی آپ کے کئی ٹاک شوز ایم کیو ایم کی وجہ سے چل رہے ہیں۔پاکستان کی عوام ایم کیو ایم کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو دیکھنا چاہتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ آج عوام تمہارے(ARY)خلاف پرامن احتجاج کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس عوام نے الطاف حسین بھائی کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ آگ و خون کے دریے پار کئے ،کراچی کی عوام نے ہر انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد امیداروں کو کامیاب کروایا، ایم کیو ایم کا جو جائز حصہ بنتا ہے وہ تمہیں ایم کیو ایم کو دینا پڑئیگا۔ انہوں نے کہاکہ تمہیں عوام کی خواہشات کا احترام کرنا پڑئیگا۔ یہ لوگ فری میں ARY نہیں دیکھتے بلکہ کیبل کے پیسے دیتے ہیں،پاکستان بھر کے عوام جو ایم کیو ایم کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں ان کی خواہش کا احترام کرنا ہوگا۔مظاہرے سے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم یہاں کیوں جمع ہوئے اس کی وجوہات بتانا چاہتا ہوں ، یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ اس قسم کے سیٹھ اس شعبے میں آ جاتے ہے یہ بڑا اہم شعبہ ہے اس میں لوگ اپنی جانیں تک دے دیتے ہیں لیکن یہ مالکان ان ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دیتے اور چینل کو ذاتی دشمنیاں نکالنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ARYپربہت احسانات ہیں،حضرت علی کا قول ہے کہ جس پر’’احسان کرواس کے شرسے بچو‘‘’’جب ہم حکومت میں تھے تو ان کے سیٹھ کس طرح ہماری چمچہ گیری کرتے پھرتے تھے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ARY والے جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا کیا ووٹ بینک ہے ،میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ARY کا مکمل بائیکاٹ کریں اور کراچی کے مخیر حضرات ان کو اشتہارات دینا بند کریں اور ARY میں کام کرنے والے الطاف بھائی کے ساتھی ہیں وہ استعفیٰ دیں اور اسے بتائیں کہ ہم کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں۔سلمان اقبال کس یہودی لابی کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے اس کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے اس کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ میں اس اسٹیج سے بین الاقوامی صحافت کی تنظیموں اور پیمرا و گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کا نوٹس لیں کہ ARY ایم کیو ایم کی آواز کیوں دبا رہا ہے۔انہوں نے کارکنان سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو گلی گلی و محلہ محلہ پہنچائیں کہ اس قسم کے شرپسند عناصر جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے مرغے لڑا رہے ہیں اس کو دیکھنا بند کردیں۔مظاہرے سے رکن سندھ اسمبلی سیدفیصل سبزواری نے کہاکہ صحافت میں Right to Reply نہیں دیا جارہا ، آج ایک بار پھر صرف کراچی شہر سے 30لاکھ سے زائد ووٹ لینے والی جماعت صوبہ سندھ میں 51 ارکان رکھنے والی جماعت جس کے نمائندے ایوان میں موجود ہیں اس جماعت کو ایک بار پھر میڈیا کے سامنے احتجاج کرنا پڑھ رہا ہے۔احتجاج اسلئے کیا گیا ہے ایسی کسی ٹاک شو پر مرغے لڑائے جا رہے ہیں۔۔۔ یہاں گدھے کے گوشت کا بکنا اہم ہے لیکن اس شہر میں روز گرنے والی لاشیں اہمیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ آپ کے مین بولیٹن میں ایم کیو ایم کا جو جائز حصہ بنتا ہے اس کا وہ جائز حق نہیں دیا جارہا ہے،ہمارا احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے کسی TV کی ضرورت نہیں ۔ نہایت بدقسمتی کے ساتھARY چینل پر ،ایم کیو ایم کا موقف نا لیکر جس طرح ایم کیو ایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔کراچی کی طرح صوبہ پنجاب ، اندرون سندھ،خبیرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان،آزادکشمیرمیں پریس کلبوں اوراے آروائی کے دفاترکے باہراحتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ARY کے دفتر کے باہر ایم کیو ایم کے تحت ARY نیوز کی شاؤنسٹ پالیسی کے خلاف اپنااحتجاج ریکارڈکروایا۔

Karachi

More Pictures of Protest in Karachi 

Hyderabad

More Pictures of Protest in Hyderabad 

Sukkur


10/1/2024 12:23:38 PM