Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد


بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد
 Posted on: 10/16/2015
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد 
کارنر میٹنگ میں اورنگی ٹاؤن سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کا عوام سے تعارف کرایا گیا 
بلدیاتی الیکشن کے نتائج ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے منفی ، جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں کا جواب ہوں گے، رابطہ کمیٹی رکن محمد حسین 
ظالمانہ نظام کے حامی نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شروع دن سے ہی بلدیاتی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے چلے آئے ہیں ، انچارج سی ای سی وسیم اختر 
کارنر میٹنگ میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت اور حق پرست بلدیاتی امیدوارں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی 
کراچی ۔۔۔16، اکتوبر2015ء 
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اورنگی ٹاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدواران کا عوام سے تعارف کرایا گیا ۔کارنر میٹنگ میں نوجوانوں ، بزرگوں ،خواتین سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوربلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ،اراکین احمد سلیم صدیقی ، ہیر اسماعیل سوہو ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین شہبا زعلی ، ایس ایم تنویر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال قادری بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن میں عوام کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بلدیاتی الیکشن کے نتائج ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے منفی ، جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں کا جواب ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کراچی کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی حق پرست بلدیاتی امیدواروں کو بھر پور اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ہے اور اس ظالمانہ نظام کے حامی نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شروع دن سے ہی بلدیاتی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے چلے آئے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اختیارات اور وسائل کی طاقت غریب و متوسط طبقے کے منتخب نمائندوں کو منتقل کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہر عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں جن بھی امیدواروں کو بھیجا ہے ان میں میرٹ ، قابلیت اور صلاحیت کو مد نظر رکھا ہے اور اب ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایسے ہی حق پرست بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو عوامی خدمت کابلاتفریق جذبہ رکھتے ہیں ۔ کارنر میٹنگ سے دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شرکاء سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور ایک مرتبہ پھر ثابت کردیں کہ شہر کراچی اور اس کے عوام امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کے نامزد کردہ امیدواروں پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ 







10/1/2024 12:22:11 PM