Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصورسے ٹیلی فون پر رابطہ


ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصورسے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 10/16/2015
ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصورسے ٹیلی فون پر رابطہ 
جناب الطاف حسین نے قمر منصور کی خیریت دریافت کی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا 
اللہ تعالیٰ نے آپ کے گھر کو قربانیوں کیلئے چن لیا ہے ، الطاف حسین کی قمر منصور سے گفتگو 
قمر منصور اور ان کے خاندان نے 1980ء کی دہائی میں بھی اچھے اور برے وقت میں تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا ، الطاف حسین 
تحریک پر آنے والے ہر کڑے اور مشکل وقت میں حق پرستی کی راہ سے ہٹنے اور اپنے ظرف کا سودہ کرنے کے بجائے انہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں، الطا ف حسین 
آپ بہت بہادر ماں ہیں ، آپ جیسی مائیں دنیا میں بہت کم ہوتی ہیں ، قمر منصور کی والدہ محترمہ سے جناب الطاف حسین کی گفتگو 
قمر منصور کی والدہ محترمہ سے بھی جناب الطاف حسین کی گفتگو ، گرفتاری کے واقعہ کو ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے پر سلام تحسین پیش کیا 
لندن۔۔۔16، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصورسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ جناب الطا ف حسین نے قمر منصور کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تنظیمی خدمات کو سراہایا ۔جناب الطاف حسین نے قمر منصور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گھر کو قربانیوں کیلئے چن لیا ہے ، میں 1992ء سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے گھرانے نے کتنی قربانیاں دیں ہیں ، میرا یقین ہے کہ انشاء اللہ سب اچھا ہوگا ، یہ محرم کا مہینہ ہے آج آپ کا پورا خاندان جو قربانیاں دے رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کی لاج رکھے گا ۔ 
انہوں نے کہاکہ قمر منصور اور ان کے خاندان نے 1980ء کی دہائی میں بھی اچھے اور برے وقت میں تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑا اور تحریک پر آنے والے ہر کڑے اور مشکل وقت میں حق پرستی کی راہ سے ہٹنے اور اپنے ظرف کا سودہ کرنے کے بجائے انہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق پرستی کا راستہ نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے قمر منصور کی والدہ محترمہ سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور قمر منصور کی گرفتاری کے واقعہ کو ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے پر انہیں سلام تحسین پیش کیا ۔جناب الطاف حسین نے قمر منصو رکی والدہ محترمہ سے کہا کہ آپ بہت بہادر ماں ہیں ، آپ جیسی مائیں دنیا میں بہت کم ہوتی ہیں ، آپ کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، میں نے بھی آپ کے لئے اور آپ کے گھروالوں کیلے بہت دعائیں کیں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو قبولیت کا درجہ دیا ہے ۔قمر منصور کی والدہ محترمہ نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی دعاؤں ، کوششوں اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے سب بہتر ہوگا اور ہم سب کی مرادیں پوری ہونگیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے قمر منصور اور ان کی والدہ محترمہ کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی اور قمر منصور اور ان کی والدہ محترمہ پر اپنی صحت پر توجہ دینے اور بہتر علاج و معالجہ کی جانب توجہ دینے پر زور دیا ۔ 

10/1/2024 12:21:25 PM