Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان و نامزد بلدیاتی امیدواران کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان و نامزد بلدیاتی امیدواران کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/15/2015
ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان و نامزد بلدیاتی امیدواران کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کارکنان کے گھر پر نہ ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب انکے اہل خانہ کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
بلدیہ ٹاؤن UC-33 گلشن غازی سے نامزد وائس چیئرمین فیصل احسن کے نہ ملنے پر جواں سال بیٹے صوبہ خان کو گرفتار کرلیا گیا 
لانڈھی ضلع کونسل UC-29 سے نامزد کونسلر رفیق الحسن کے بھائی محمد صدیق جو کہ ایم کیو ایم کے ایم او سی کے کمیٹی ممبر بھی ہیں کو گرفتار کیا گیا
نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173-A کے کارکنان منیر اور علی شان، یونٹ 1 سرجانی سیکٹر کے کارکن محمد دلاور خان کو رینجرز نے گرفتار کیا 
یونٹ 123 اورنگی سیکٹر کے کارکن محمد دلشاد کو رینجرز اہلکار جبکہ یونٹ 83 کے کارکن عبدالسلام کو پولیس اہلکار ان کے گھر سے گرفتار کر کے لے گئے
کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران کو گرفتار کرنا حالیہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی
گرفتار شدگان کو فی الفور ررہا کیا جائے اور اگر کسی حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں توان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے
کراچی ۔۔۔ 15؍ اکتوبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان و نامزد بلدیاتی امیدواران کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلا جواز چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان اور نامزد بلدیاتی امیدواران کے گھروں پر چھاپے مارکر نہ صرف ان کو ہراساں کیا جارہاہے بلکہ چھاپے کے دوران متعلقہ افراد نہ ملنے پر انکے اہل خانہ کوبلاجواز گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جس پر ایم کیو ایم اورگرفتار شدگان کے اہل خانہ کو ان کی زندگیوں کے حوالے سے شدید خدشات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات نزدیک آتے جارہے ہیں کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنوں و ہمدردوں سمیت نامزد امیدوار ان کی گرفتاریاں حالیہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے جس پر الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس لینا چاہیئے ۔انہوں نے کہ اس ہی تسلسل میں گزشتہ شب بلدیہ ٹاؤن UC-33 گلشن غازی سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین فیصل احسن کی گرفتاری کے لئے ان کے گھرپر سادہ لباس اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور فیصل احسن کے نہ ملنے پر ان کے جواں سال بیٹے صوبہ خان کو گرفتار کرکے لے گئے جبکہ لانڈھی کے ضلع کونسل UC-29 سے نامزد کونسلر کے امیدوار رفیق الحسن رہائشگاہ پر کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مار ان کے بھائی محمد صدیق کو جوکہ ایم کیو ایم کے ایم او سی کے کمیٹی ممبر بھی ہیں گرفتار کر کے کے گئے۔اسی طرح نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173-A کے کارکنان منیر اور علی شان کو، یونٹ 1 سرجانی سیکٹر کے کارکن محمد دلاور خان اور یونٹ 123 اورنگی سیکٹر کے کارکن محمد دلشاد کو رینجرز اہلکارجبکہ یونٹ 83 کے کارکن عبدالسلام کو پولیس اہلکار ان کے گھر سے گرفتار کر کے لے گئے ، رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو فی الفور ررہا کیا جائے اور اگر کسی حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں توان کو عدالتو ں میں پیش کیا جائے۔ 

10/1/2024 12:21:52 PM