Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر شعبہ خواتین کی انچارج ورکن اسمبلی کشو زہرا کااظہار مذمت


مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر شعبہ خواتین کی انچارج ورکن اسمبلی کشو زہرا کااظہار مذمت
 Posted on: 10/14/2015
مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر شعبہ خواتین کی انچارج ورکن اسمبلی کشو زہرا کااظہار مذمت 
زیادتی کے بعد انصاف نہ ملنے پر تھانے کے باہر خاتون کی جانب سے خودسوزی کرنے واقعہ دلدوز ہے، کشور زہرا 
پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان واقعات میں مظلوم خواتین کو انصاف کے حصول 
تک سے سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے، کشور زہرا 
خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے، کشو زہرا کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ 
کراچی۔۔۔14، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی سخت ترین الفاظ میں کی ہے اور انصاف نہ ملنے پر تھانے کے باہر خاتون کی جانب سے خودسوزی کرنے کے دلدوز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں کشور زہرا نے کہاکہ پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان واقعات میں مظلوم خواتین کو انصاف کے حصول تک سے سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کی جانب سے خود سوزی جیسا انتہائی قدم اٹھانا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پنجاب کی مظلوم خواتین بااثر اور طاقتور شخصیات کی ہوس کی بھینٹ چڑ رہی ہیں اور خواتین کی حقوق کی دعویدار پنجاب حکومت اس پر خاموش تماشائی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مظفر گڑھ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کا ملوث ہونا پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے اور پنجاب پولیس سے ایسی کالی بھیڑوں کا جب تک صفایا نہیں کیا جاسکتا پنجاب میں امن و امان اور خواتین کے تحفظ کی امیدیں وابستہ کرنا بے کار ہے۔ کشور زہرا نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ مظفر گڑھ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزادی جائے اور پنجاب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے۔  

10/1/2024 10:21:00 AM