Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی سے ایم کیوایم کے مزید 9 کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا


نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی سے ایم کیوایم کے مزید 9 کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا
 Posted on: 10/10/2015
نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی سے ایم کیوایم کے مزید 9 کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا
نارتھ ناظم آباد سے یونٹ 143-B کے یونٹ انچارج عرفان نواب اور کارکنان قربان، محمد فہیم، عادل سنجرانی اور مانی کو گھر سے گرفتار کیا گیا
شاہ فیصل کالونی سے یونٹ 103 کے کارکنان تصور اور فیصل اور یونٹ 109 کے کارکن یاسین کو گرفتار کیا گیا
کورنگی میں یو نٹ 70 کے کارکن محمد اشفاق کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا
جمعہ کوبھی شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد،اورنگی ٹاؤن اورماڑی پور سے ایم کیوایم کے 6کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتار کیا گیا تھا
چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 15ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے
گرفتار شدگان کو تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
کراچی۔۔۔10اکتوبر 2015ء 
کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں رینجرزاورپولیس نے کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد ،شاہ فیصل کالونی اور کورنگی سے ایم کیوایم کے مزید9کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوعلی الصبح سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے نارتھ ناظم آبادکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے۔سرکاری اہلکاروں نے یونٹ 143-Bکے یونٹ انچارج عرفان نواب ولد نواب الحسن اور اسی یونٹ کے کارکنان قربان، محمد فہیم ولد شہاب الدین ،عادل سنجرانی اور مانی کو ان کی رہائشگاہو ں پر چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا۔شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103کے کارکنان تصور اور فیصل اور یونٹ 109کے کارکن یاسین کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے کورنگی میں یو نٹ 70کے کارکن اشفاق ولد محمد اسحاق کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ جمعہ کوبھی رینجرزنے شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد،اورنگی ٹاؤن اورماڑی پور میں چھاپے مارکرایم کیوایم کے 6کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 15ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جنہیں تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔

10/1/2024 10:16:01 AM