کراچی میں مہاجرقوم اور کارکنان کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف ایم کیو ایم کا اقوام متحدہ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ
ایم کیوا یم امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل میڈیا کو کراچی میں ظلم و جبر سے آگاہ کرنے کیلئے پٹیشن اورکتابچہ پیش
مظاہر ے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی سمیت امریکہ کے22 سے زائدشہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں حق پرستوں کی شرکت
نیویارک۔۔۔30ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں مہاجر قوم اور ایم کیوا یم کے کارکنان کے ساتھ رینجرز کی ناانصافیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بدھ کے روز بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزر ارشد حسین ،اراکین سینٹرل کمیٹی ،میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین،نیویارک کے چیپٹر انچارج اسامہ حسن،سابق حق پرست ارکان اسمبلی ، ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے کو آرڈنیٹرعباد الر حمن، سمیت امریکہ کے22سے زائد شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچوں ، بزرگوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرکے اقوام متحدہ کو اپنااحتجاج ریکارڈ کروایاجبکہ لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد اس احتجاج کو ریکارڈ کرنے کیلئے موجود تھی۔ اس موقع پر ایم کیوا یم امریکہ کی جانب سے حق پرست شہداء کی تصاویر اور مکمل تفصیلات پر مبنی کتابچہ اقوام متحدہ کے ذمہ داران اور انٹرنیشنل میڈیاکے نمائندگان کو پیش کیاجبکہ مظاہرے کے شرکاء کی جانب سے دستخط شدہ پٹیشن بھی اقوام متحدہ میں جمع کروائی گئی جس میں کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیاگیا۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اور پفلٹ اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی میں مہاجر قوم، ایم کیوا یم کے کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ ظلم و زیادتیاں بند کروانے ، جناب الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر پر عائد پابندی فی الفور ختم کرنے اور پاکستان میں مزید انتظامی یونٹس یا صوبے بنانے کیلئے مختلف مطالبے اور نعرے درج تھے جبکہ خواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویر بھی تھامی ہوئی تھیں۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء وقتاً فوقتاًمہاجروں کاقتل عام بند کرو۔۔۔مہاجروں کا قتل عام بند کرو، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف ۔۔۔الطاف سمیت مختلف نعرے بلند کرتے رہے۔
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)