Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیرا علانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ پر ایم کیوایم کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کااظہار تشویش


کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیرا علانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ پر ایم کیوایم کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 9/30/2015
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیرا علانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ پر ایم کیوایم کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کااظہار تشویش 
کے الیکٹرک زائد بلنگ اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے شہریوں کو لوٹ رہی ہے ، مستعفی اراکین قومی اسمبلی 
شہری بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کے باوجود نہ صرف لوڈشیڈنگ سے دوچار ہیں بلکہ زائد بلنگ کا بوجھ بھی اٹھا رہے ہیں، مستعفی اراکین قومی اسمبلی 
کراچی کے شہری مسلسل گرمی کی شدت میں اضافے سے پریشان ہیں اورایسے حالات میں کے الیکٹرک 
کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنا سراسر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، مستعفی اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی ایک بار پھر غیر اعلانیہ اور طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک جانب کے الیکٹرک زائد بلنگ اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے شہریوں کو لوٹ رہی ہے جبکہ دوسری جانب شہری بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کے باوجود نہ صرف لوڈشیڈنگ جھیل رہے ہیں بلکہ زائد بلنگ کا بوجھ بھی اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سال رواں میں کراچی میں تیسری مرتبہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور دو مرتبہ تو عوام کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کئی شہری گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کا نہ صرف شکار ہوئے بلکہ اسپتالوں میں داخل ہوکر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری بار بارگرمی کی شدت میں اضافے سے پریشان ہیں اورایسے حالات میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنا سراسر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بجلی ترسیل کی کمپنیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور یہ بتا دیا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے بلکہ جعلی لوڈشیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی ہے جو کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی ترسیل کرنے والے تمام اداروں کیلئے باعث شرم ہے ۔ مستعفی حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے اور شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

10/1/2024 10:16:26 AM