قائد تحریک الطاف حسین کا انسانیت دوست اور ہر کسی انسان کو دولت ، عزت ، مذہب ، مسلک ، عقیدہ ،رنگ نسل
۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق سمجھ کر بلا امتیاز محبت کرنے والوں کے نام پیغام
شہیدوں ،اسیروں ، گرفتار کرکے لاپتہ کردیئے جانے والوں ، ماورائے عدالت قتل کردیئے جانے والوں کے ماں باپ ، بہن بھائی خصوصا! بیٹے بیٹیاں اور خصوصاً معصوم بچے بچیاں نہ بھولیں کہ ان کے پیارے بھائی ، ماں ، باپ ، بیٹی ، بہن ، بیٹے کو کس نے اور کس طرح آئین و قانون کے برخلاف بے دردی سے قتل کیا ، ذبح کیا ، تشدد کیا ، معذور بنا کر انہیں موت کی نیند سلا دیا اور ان کی لاشوں کو جنگلوں لے جاکر پھینک دیا ۔ 2013ء میں شروع ہونے والے آپریشن کا سربراہ آج تک میجر جنرل بلال اکبر ہے جو آج بھی صنعتکاروں کے اجلاس میں بزنس مینوں ، تاجروں ، پیسے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے اجلاس میں جاکر قہقہ لگا کر مظلوم بے کسوں بے یارو مدد گار قتل ہونے والوں کا ہنس ہنس کر مذاق اڑاتا ہے ۔ ظالم وسفاک جنرل ڈائر کے 100فیصد نقش قدم پر چلنے والے ظالم سفاک میجر جنرل بلال اکبر کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھیں ۔ ہمیشہ یاد رکھیں ۔ ہمیشہ یاد رکھیں ۔