عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر کے بیہودہ الزامات کی نہ صرف تردید کرتا ہوں بلکہ شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، رؤف صدیقی
عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر سے مدتوں سے میری ملاقات ہے نہ ہی کوئی ٹیلیفونک رابطہ
خصوصاً ڈاکٹر شہلاعامر سے کبھی بھی میرا کوئی رابطہ نہیں رہا، رؤف صدیقی
مجھ پر دھمکیاں دینے کا الزام انتہائی گھٹیا اور سراسر غلط ہے، نہ میں ایسی اوچھی حرکتوں کو پسند کرتا ہوں، رؤف صدیقی
دو سال قبل میں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عامر العباد کی دھوکہ دہی اور موصول ہونے والی مختلف شکایات کےبارے میں آگاہ کیا تھا، جس پر انہوں نے بھی اس سے شدید بیزاری کا اظہار کیا تھا، رؤف صدیقی
نذیر حسین یونیورسٹی کے سابق چانسلر نے انہیں سولر لائٹس کا کام دیا تھا،لیکن ان کی ناقص کارکردگی کے باعث یونیورسٹی کا وقت اور پیسہ دونوں بربادہوا، رؤف صدیقی
عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا کے لغو الزامات پر میں عدالت میں ان پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا، رؤف صدیقی
کراچی۔۔۔۔ 29 ستمبر 2015
سابق صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر کے بیہودہ الزامات کی نہ صرف تردید کرتا ہوں بلکہ انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر سے مدتوں سے میری ملاقات ہے نہ ہی کوئی ٹیلیفو نک رابطہ، خصوصاً ڈاکٹر شہلا عامر سے کبھی بھی میرا کوئی رابطہ نہیں رہا۔ مجھ پر دھمکیاں دینے کا الزام انتہائی گھٹیا اور سراسر غلط ہے، نہ میں ایسی اوچھی حرکتوں کو پسند کرتا ہوں۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ دو سال قبل میں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عامر العباد کی دھوکہ دہی اور موصول ہونے والی مختلف شکایات کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جس پر انہوں نے بھی اس سے شدید بیزاری کا اظہار کیا تھا۔ نذیر حسین یونیورسٹی کے سابق چانسلر نے انہیں سولر لائٹس کا کام دیا تھا، ان کی ناقص کارکردگی کے باعث یونیورسٹی کا وقت اور پیسہ دونوں برباد ہوا۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا کے لغو الزامات پر میں عدالت میں ان پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔