Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرجانی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی اور لائینزا یریا میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


سرجانی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی اور لائینزا یریا میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 9/29/2015
سرجانی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی اور لائینزا یریا میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر مسلسل چھاپے و گرفتاریوں کا غیرقانونی عمل کیاجارہا ہے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چھاپے و گرفتاریوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو دیوار سے لگانے کی سازشوں میں ملوث 
عناصر کو بے نقاب کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔29، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے سرجانی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی اور لائینزا یریا میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے آج سرجانی ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کرکے ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 2کے کارکنان محمد کامران اور محمد حسین صدیقی کو گرفتار کرلیا جبکہ اسی طرح لائیزایریا میں ایک اور چھاپہ مار کارروائی میں رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 52کے کارکن محمد عمران کو حراست میں لے لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسی طرح سادہ لباس اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی یونٹ 107کے کارکن جمال خانزادہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر مسلسل چھاپے و گرفتاریوں کا غیرقانونی عمل کیاجارہا ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیاجارہا ہے اور کارکنان کسی جرائم میں ملوث ہوں بھی تو انہیں عدالتوں میں پیش کیاجائے اور آئین وقانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیاجائے اور انہیں حراست کے دوارن تشدد کا نشانہ بنانے او راعترافی بیانات لینے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی نوید مختار ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاورں کے غیرقانونی چھاپے و گرفتاریوں کا عمل بند کرایاجائے اور چھاپے و گرفتاریوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو دیوار سے لگانے کی سازشوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیاجائے ۔ 

10/1/2024 10:16:40 AM