Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


کراچی میں آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 9/28/2015
کراچی میں آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی آپریشن کے بارے میں ڈی جی رینجرز کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ رابطہ کمیٹی
رینجرزنے سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مختلف مراکز پر چھاپے مار کر ہزاروں کھالیں چھینیں، متعدد کارکنوں، ذمہ داروں اور کھالیں دینے والے ہمدردوں تک کو گرفتار کیا گیا
ایم کیوایم کی ہی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے
گزشتہ دوسال کے دوران صرف ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جس کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیاگیا، 
صرف ایم کیوایم ہی کے پچاس سے زائدکارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، درجنوں کارکنان آج تک لاپتہ ہیں 
جھوٹ اور فریب کے ذریعے اور میڈیا پر پابندیاں لگا کر حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا
حقائق کیا ہیں وہ دنیا کے سامنے آرہے ہیں اور دنیا جان رہی ہے کہ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے
کراچی ۔۔۔ 28 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے اور کراچی آپریشن کے بارے میں ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرکابیان حقائق کے منافی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دوسال کے دوران صرف ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جس کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیاگیا، صرف ایم کیوایم ہی کے پچاس سے زائدکارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان گرفتاری کے بعدسے آج تک لاپتہ ہیں ، ایم کیوایم ہی کے مرکزپر دومرتبہ چھاپہ ماراگیا، ایم کیوایم ہی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، ایم کیوایم ہی کے دفاتر پرسرگرمیاں انجام دینے پر پابندی ہے، ایم کیوایم کی ہی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے ، ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کورمضان المبارک میں رینجرزنے باقاعدہ اعلان کرکے زکوٰۃ فطرہ جمع پر پابندی عائد کی اوراب عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں جمع کرنے پربھی پابندی عائد کی گئی، رینجرزنے کراچی سمیت سندھ بھرمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے دفاتراورمختلف مراکزپربڑے پیمانے پر چھاپے مارکرنہ صرف ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوعوام کی جانب سے حاصل ہونے والی ہزاروں کھالیں چھین لیں بلکہ کھالیں جمع کرنے والے متعددکارکنوں،ذمہ داروں اورکھالیں دینے والے ہمدردوں تک کوگرفتارکیاگیا۔ ان تمام ترحقائق کے باوجود ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکایہ کہناکہ کراچی میں آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہورہاہے سراسرحقائق کے منافی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جوسلوک ایم کیوایم کے ساتھ کیا جارہاہے ، ریاستی تشددکی جوظالمانہ کارروائیاں ایم کیوایم کے رہنماؤں، عہدیداروں،کارکنوں اورہمدردوں کے خلاف کی جارہی ہیں کیاوہ کسی اورسیاسی یا مذہبی جماعت کے خلاف کی جارہی ہیں؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جھوٹ اورفریب کے ذریعے اورمیڈیاپرپابندیاں لگا کر حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا، حقائق کیا ہیں وہ دنیاکے سامنے آرہے ہیں اوردنیاجان رہی ہے کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے ۔ 

10/1/2024 10:19:27 AM