Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں دیں ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل


حق پرست عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں دیں ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
 Posted on: 9/24/2015
حق پرست عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں دیں ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک کاسب سے بڑافلاحی ادارہ ہے جوگذشتہ دہائیوں سے دکھی انسانیت کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت کررہاہے 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اسپتال، میڈیکل سینٹرز، بلڈبینک، ایمبولینس اورمیت بس سروس اور دیگر فلاحی ادارےعوام کی بلاامتیازخدمت میں دن رات مصروف ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔24 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرسال کی طرح امسال بھی قربانی کی کھالیں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ تعداد میں عطیہ کریں تاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن مزیدبہترسے بہتراندازمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک کا سب سے بڑافلاحی ادارہ ہے جوگذشتہ دہائیوں سے دکھی انسانیت کی بلاامتیازبے لوث خدمت کررہاہے ،ہماراشروع ہی سے یہی مؤقف ہے کہ اصل سیاست وہ ہوتی ہے جواپنے مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کیلئے کی جائے،جو سیاست دکھی انسانیت کی بلاامتیاز خدمت سے خالی ہو وہ سیاست مفاد پرستی ہے، خودغرضی ہے اورمطلب پرستی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی فلسفے کے تحت تحریک کے ابتداء میں خدمت خلق کمیٹی قائم کی گئی جوآج خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے فلاحی خدمات انجام دے رہاہے جس کادائرہ آج پورے ملک میں پھیلاہواہے۔خدمت خلق فاؤنڈیشن پورے ملک میں قدرتی آفات ، سانحات اورحادثات کے موقع پر متاثرین کی مددکرتاہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے کے موقع پر لاکھوں متاثرین کی جس طرح کئی ماہ تک خدمت کی ہے وہ ریکارڈپر موجود ہے ۔ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلاب، قحط سالی اور قدرتی آفات کے موقع پر بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بڑھ چڑھ کرمتاثرین کی مدد کی ہے اورآج بھی ملک میں کہیں کوئی قدرتی آفت یاسانحہ رونماہوتووہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن متاثرین کی ہرممکن امدادکرتاہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اسپتال، میڈیکل سینٹرز، بلڈبینک، ایمبولینس اورمیت بس سروس اوردیگرفلاحی ادارے بھی عوام کی بلا امتیاز خدمت میں دن رات مصروف ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تمام فلاحی سرگرمیاں زکوٰۃ،فطرے،صدقات ،قربانی کی کھالوں اوردیگرعطیات سے حاصل ہونے والی رقم سے کی جاتی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں دیں تاکہ وہ مزیدبہترسے بہتراندازمیں عوام کی خدمت کرسکیں۔ 

10/1/2024 10:21:09 AM