Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 3ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرکے عید کی خوشیوں تک سے محروم کردیا ہے، مستعفی حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی


 Posted on: 9/24/2015
سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 3ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرکے عید کی خوشیوں تک سے 
محروم کردیا ہے، مستعفی حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
کے ایم سی محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اورنوبت اب یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ان کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے اور انہیں عیدا لاضحی تنخواہیں جاری نہ کرنا سراسر ظلم ہے ، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں فی الفور جاری کرکے ان کے گھروں میں فاقہ کشی اور تنگدستی کی 
صورتحال کا خاتمہ کیاجائے، مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔24، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی نے گزشتہ 3ماہ سے کے ایم سی محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل تنخواہیں ادا نہ کرکے انہیں عید کی خوشیوں تک سے محروم کردیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کے ایم سی محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پرامن احتجاج بھی کئے اور دوہائیاں دیں لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ انہوں نے کہاکہ کے ایم سی محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اورنوبت اب یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ان کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں اور ان کے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں جس کے باعث ملازمین اور ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سندھ حکومت محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ اور ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرتی اور انہیں عیدا لاضحی کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بناتی لیکن اس کے برعکس تنخواہیں جاری نہ کرنا سراسر ظلم ہے اور اساتذہ ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے عید الاضحی کی خوشیاں چھین لینے کے مترادف ہے ۔ حق پرست مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 3ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،اساتذہ اور ملازمین کو عید الاضحی کی خوشیوں سے محروم رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں فی الفور جاری کرکے ان کے گھروں میں فاقہ کشی اور تنگدستی کی صورتحال کا خاتمہ کیاجائے۔ 

10/1/2024 10:21:33 AM