Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں اضافے سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومت کے بیانات صرف دکھاوے کی حد تک ہیں، حق پرست مستعفی اراکین سندھ اسمبلی


پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں اضافے سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومت کے بیانات صرف دکھاوے کی حد تک ہیں، حق پرست مستعفی اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 9/21/2015
پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں اضافے سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومت کے بیانات صرف دکھاوے کی حد تک ہیں، حق پرست مستعفی اراکین سندھ اسمبلی
اسکول فیسوں میں اضافہ سے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد براہ راست نشانہ بنیں گے، مستعفی اراکین سندھ اسمبلی
پرائیویٹ اسکولوں میں فیسوں سے متعلق ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے اور اسی کے تحت فیسوں میں اضافہ کیا جائے، مطالبہ
کراچی۔۔۔21ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست مستعفی اراکین سندھ اسمبلی نے پرائیویٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں بے تحاشا اضافے کے معاملے پر وفاقی و صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اور صرف بیانات کی حد تک ہے عملی طو ر پر کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں مستعفی اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافہ غیر منطقی ہے جس سے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد براہ راست نشانہ بنیں گے اور انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر خبریں نشر کرائی جارہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ ،وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ عملی طور پر کوئی بھی اقدامات ابھی تک نظر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ فیسوں میں اضافے کے باعث اچھے اور ہونہاربچے بھی تعلیم جیسے حق سے محروم ہورہے ہیں اور ان ہونہار بچوں کاتعلیم سے محروم ہونا دراصل ملک و قوم کیلئے انتہائی تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے اور فیسوں میں اضافہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔مستعفی اراکین اسمبلی نے کہا صوبائی و وفاقی حکومت اس انتہائی اہم مسئلہ پر اپنی توجہ مرکوزکرکے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دے جس کی بنیاد پر اسکول مالکان فیسوں میں اضافہ کریں اور جو اس ضابطہ اخلاف کی پاسداری نہ کرے اسکا لائسنس منسوخ کردیا جائے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر تعلیم نثار کھوڑوسے مطالبہ کیا ہے کہ وعدے اور دعووں سے نکل کر عملی طور پر فیسوں میں کمی سے متعلق احکامات صادر فرمائے اور تاکہ والدین سُکھ کا سانس لے سکیں۔

10/1/2024 10:21:52 AM