Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 9/20/2015
مسلح دہشت گردوں کی سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
شہر میں میڈیا کی گاڑیوں ، صحافیوں اور عملے کو نشانہ بنانے کے واقعات آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
اس سے قبل بھی دیگر نیوز چینلز کی گاڑیوں پر فائرنگ ، عملے کو نشانہ بنانے اور صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔20، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد نمبر 10میں سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں میڈیا کی گاڑیوں ، صحافیوں اور عملے کو نشانہ بنانے کے واقعات آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی دیگر نیوز چینلز کی گاڑیوں پر فائرنگ ، عملے کو نشانہ بنانے اور صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن ان واقعات میں ملوث سفاک ملزمان اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی مزید کہاکہ جو عناصر شہر میں میڈیا کی گاڑیوں اور ان سے وابستہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں وہ اپنے خلاف حقائق سامنے آنے سے خوف زدہ ہیں اور اسی لئے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

10/1/2024 10:16:41 AM