Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان کی بلاجوازغیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان کی بلاجوازغیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 9/19/2015
ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان کی بلاجوازغیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
کارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی اور بلاجوازگرفتاریاں ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے جاری ریاستی ٹارگٹڈآپریشن کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی
قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن نورعالم ،فیضان شاہ ،نیوکراچی سیکٹرکے سابق یونٹ انچارج خرم احمدشاکری اورپی ایس اوسی کورنگی سیکٹر 
یونٹ 4کے جوائنٹ انچارج فریدخان کوفی الفورریاکیاجائے رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی: ۔۔۔ 19 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان کوبلاجوازگرفتارکرنے اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورذمہ اران وکارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی اور بلاجوازگرفتاریوں کو ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے جاری ریاستی ٹارگٹڈآپریشن کاحصہ قرار دیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں قیامِ امن کے نام پرجرائم پیشہ افرادکے خاتمے کے لئے شروع کیے گئے ٹارگٹڈآپریشن کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اورسرکاری اہلکار گذشتہ سالوں سے ایم کیوایم کونشانہ بنارہے ہیں اوراس دوران انہوں نے ایم کیوایم کے دوہزارسے زائدکارکنان کوگرفتارکرلیاجن میں 150سے زائدتاحال لاپتہ ہیں جبکہ 40 سے زائدکارکنان کوگرفتارکرنے کے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکرانتہائی بے دردی سے ماورائے عدالت قتل کردیااوران کی لاشیں سنسان علاقوں میں پھینک دی گئیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہی نہیں بلکہ آج بھی ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے اورہرگزرتے دن کے ساتھ کارکنان کی گرفتاریوں میں تیزی سے اضافہ رہاہے جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ ٹارگٹڈآپریشن شہرمیں جرائم پیشہ افرادکے قمع قلع کے لئے بلکہ ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے شروع کیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کورنگی سیکٹرپنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی (پی ایس اوسی)یونٹ 4کے جوائنٹ انچارج فریدخان ولددل شیرخان کوسادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ روزاپنے گھرمیں سوئے ہوئے قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ130کے کارکن نورعالم کوسی آئی ڈی اہلکاروں نے گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکیااسی طرح یونٹ 135-Bسیکٹرقصبہ علیگڑھ کے کارکن فیضان شاہ کوسی آئی ڈی اہلکاروں نے گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیا جبکہ ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹریونٹ141کے سابق یونٹ انچارج خرم احمدشاکری کوسادہ لباس اہلکاروں نے گھرسے چھاپہ مارکرگرفتارلیاجبکہ 17ستمبرکوگرفتارکرلیاتھااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاتھاجس کے بعدآج 19ستمبر2015ء کو انہیں میڈیاکے سامنے پیش کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گرفتارکارکنان کونامعلوم مقام پرمنتقل کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے لئے ان پربہیمانہ تشددکیاجارہاہے اوران سے مرضی کے بیانات حاصل کیے جارہے ہیں جس کے باعث کارکنان کی زندگیوں کوشدیدخطرہ لاحق ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کہاجارہاہے کہ ایم کیوایم صوبے کی سیاسی جماعت ہے جسے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی پوری اجازت ہے دوسری جانب ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوجھوٹے مقدمات میں بلاجوازگرفتارکیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے گرفتارکارکنان کوفی الفوررہاکیاجائے اورریاستی ٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنانے کے بجائے جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے کراچی میں حقیقی امن اورپائے دارامن قائم کیاجائے۔

10/1/2024 10:18:33 AM