Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وخروش سے منائی گئی


قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وخروش سے منائی گئی
 Posted on: 9/17/2015
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وخروش سے منائی گئی
پاکستان میں40سے زائدشہروں میں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس سے قائدتحریک الطاف حسین نے ٹیلیفونک خطاب 
کراچی:۔۔۔17؍ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وخروش سے منائی گئی، 17؍سمتبر2015بروز جمعرات کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی 62سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان میں40شہروں میں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس قائدتحریک الطاف حسین نے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کیااور کارکنان کوسالگرہ میں شرکت کرنے پردل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی۔سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی اجتماع عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشا،رابطہ کمیٹی کے اراکین،انچارج واراکین سینٹرل مستعفی اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،ایم کیوایم کے سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ، کارکنان اورمختلف مکاتب فکراورمذاہب سے تعلق رکھنے والے ہمدردعوام بزرگ،نوجوان،ماؤں،بہنوں اوربچوں بچیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورقائد تحریک الطاف حسین کو ان کی 62ویں سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی۔جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ سالگرہ کے مرکزیاجتماع کے شرکاء سے ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیدوقارعلی شاہ اورسی ای سی کے رکن یوسف شاہوانی نے مختصرخطاب کیا۔سالگرہ کی تقریب کاآغازمقررہ وقت پر تلاوت قرآن پاک سے ہوا،اس موقع پر معروف نعت خواہ ناصریامین نے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی اوراس کاترجمعہ بیان کیا۔17،ستمبرکوقائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈ،ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل،خورشیدبیگم سیکرٹریٹ، مکا چوک، یادگارشہدائے حق سمیت قرب وجوارکی بلند عمارتوں ، چوراہوں اور گلیوں کو برقی قمقموں اوررنگ برنگی جھالروں سے سجایاگیاتھاجبکہ نائن زیروکومختلف اقسام کے پھولوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ، ایم کیوایم کے ونگز وشعبہ جات اورسیکٹرویونٹس کی جانب سے جناح گراؤنڈمیں سالگرہ کے حوالے سینکڑوں پینافیلکس اسکرینیں اوربینرز آویزاں کیے گئے تھے جس پرتہنیتی پیغامات ، انقلابی اشعار اورقائدتحریک الطاف حسین کو سالگرہ مبارکبادکی عبادت تحریرتھیں جوعوام کی توجہ کامرکزبننے رہے۔ جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر جناح گراؤنڈ میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچموں کی بہاررہی،اس موق پرمختلف اقسام کے سینکڑوں پرندے فضاء میںآزادکیے گئے ،ٹھیک9بجے اسٹیج سے قائدتحریک الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکاجیسے ہی اعلان ہوااس موقع پرایم کیوایم مشہورترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین‘‘بجایا گیاجس پرتمام شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ترانے کاساتھ دیااورفلک شگاف نعرے لگاکرجناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکاخیرمقدم کیا۔جناب الطاف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے کے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔

10/1/2024 8:29:01 AM