Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نارتھ کر اچی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن مظہر ،اورنگی ٹا ؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکنان محمد تا ج او؂ر لیا قت، ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن محمد راشدکوبلاجواز گرفتارکرنے پررابطہ کمیٹی کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت


ایم کیوایم نارتھ کر اچی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن مظہر ،اورنگی ٹا ؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکنان محمد تا ج او؂ر لیا قت، ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن محمد راشدکوبلاجواز گرفتارکرنے پررابطہ کمیٹی کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت
 Posted on: 9/17/2015
ایم کیوایم نارتھ کر اچی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن مظہر ،اورنگی ٹا ؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکنان محمد تا ج او؂ر لیا قت، ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن محمد راشدکوبلاجواز گرفتارکرنے پررابطہ کمیٹی کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت 
جرائم پیشہ عناصر اور فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد وں کو گرفتار کرنے کے بجائے کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کی گرفتاریاں روز کا معمول بنا لیا گیاہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں و گرفتاریوں کا فی الفور نوٹس لیاجائے،چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب کرکے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کیاجائے،رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف ، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پو لیس رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے نا رتھ کر اچی اورنگی ٹا ؤن اورشاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیرقانونی چھاپہ مار کاررائیوں اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ شب پو لیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیوایم نارتھ کر اچی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن مظہر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا جبکہ پو لیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے اورنگی ٹا ؤن میں اپنی ایک چھاپہ کے دوران ایم کیوایم اورنگی ٹا ؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکنان محمد تا ج اور لیا قت کو ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لے لیا ۔ اسی طرح گزشتہ شب شاہ فیصل کالونی میں اپنی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن محمد راشد کوسادہ لبا س اہلکا رو ں نے گرفتاکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد سرگرم ہیں لیکن انہیں گرفتار کرنے کے بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کی گرفتاریاں روز کا معمول بنا لیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماورائے عدالت قتل ، کارکنان کو جبری طو رپر گمشدہ کرکے اور غیر قانونی اور بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں اور تشدد کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہرگز خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا ، حق پرستی کی راہ میں ماضی میں بھی ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران نے ان تمام مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی وہ یہ سب کچھ جھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور نظریئے کی سچائی پر کسی قسم کا سودا نہیں کرسکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں کا فی الفور نوٹس لیاجائے،چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب کرکے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کیاجائے ۔ 

10/1/2024 8:28:46 AM