Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی اور ہم اسی ایم کیوایم کے کارکنان ہیں جس کے قائد محترم جناب الطا ف حسین ہیں، مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری


ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی اور ہم اسی ایم کیوایم کے کارکنان ہیں جس کے قائد محترم جناب الطا ف حسین ہیں، مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری
 Posted on: 9/16/2015
ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی اور ہم اسی ایم کیوایم کے کارکنان ہیں جس کے قائد محترم جناب الطا ف حسین ہیں، مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری 
پاکستانی میڈیا نے ایم کیوایم کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں اور آج ایم کیوایم کے ان کارکنان کی یہاں موجودگی جھوٹی افواہوں پھیلانے والوں کی باتوں کا جواب ہے، فیصل سبزواری 
بعض قوتوں کی خواہش اور یہ کوشش ضرور رہی ہے کہ ایم کیوایم میں اندر سے یا باہر سے دراڑ ڈالیں، فیصل سبزواری
ایم کیوایم کے کارکنان کا اپنی قیادت پر اعتماد ہے اوروہ متحد اور منظم ہیں ، فیصل سبزواری 
سنی سنائی سے بھی کم تر درجے کی چیز پر خالصتاً سیاسی کارکنان کے حوالے سے افواہیں قطعا مناسب نہیں ہے، فیصل سبزواری 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضوان بابر ، زاہد منصوری ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن حیدر عباس رضوی اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محترمہ ثمن جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔16، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی اور ہم اسی ایم کیوایم کے کارکنان ہیں جس کے قائد محترم جناب الطا ف حسین ہیں، پچھلے چند ہفتوں میں پاکستانی میڈیا نے ایم کیوایم کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں اور آج ایم کیوایم کے ان کارکنان کی یہاں موجودگی جھوٹی افواہوں پھیلانے والوں کی باتوں کا جواب ہے ۔ ایم کیوایم ایک منظم جماعت ہے ، بعض قوتوں کی خواہش اور یہ کوشش ضرور رہی ہے کہ ایم کیوایم میں اندر سے یا باہر سے دراڑ ڈالیں لیکن انہیں ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس ناکامی کا منہ دیکھنے کی وجہ ایم کیوایم کے کارکنان کا اپنی قیادت پر اعتماد اور اس کے تلے متحد اور منظم رہنا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضوان بابر ، زاہد منصوری ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن حیدر عباس رضوی اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محترمہ ثمن جعفری کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم سب ایم کیوایم کے کارکنان تھے اور رہیں گے اور ایم کیوایم کے قائد صرف جناب الطاف حسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مانا کہ کڑا وقت ہے ،جب ہماری آواز بھی اس طور پر پاکستان بھر میں نہیں جا پارہی ہے ، ہم پر جبر کا سلسلہ جاری ہے لیکن یہ ساری صورتحال بھی ہمارے لئے نئی نہیں ہے وہ خواہ افواہیں ، سازشیں ہوں یا اس طرح کے حالات ہوں ،ہمار ا یقین ہے اور ماننا ہے کہ جناب الطاف حسین نے ہی مظلوموں کیلئے آواز بلند کی ہے اور وہ ہی ہمارے نجات دہندہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چند ہفتوں میں پاکستان کے میڈیا میں ایم کیوایم کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں لیکن آج ایم کیوایم کے ان کارکنان کی یہاں موجودگی خود ان افواہوں اور ان افواہوں کے پھیلانے والوں یا والیوں اور جو ان کے نام نہاد ذرائع ہیں ان کی تمام باتوں کا جواب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک منظم جماعت ہے اور ہم سب اس منظم جماعت کے کارکنان ہیں ، بعض قوتوں کی خواہش اور یہ کوشش ضرور رہی ہے کہ ایم کیوایم میں اندر سے یا باہر سے دراڑ ڈالیں لیکن وہ اس میں ناکام رہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اپنی قیادت تلے متحد اور منظم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ، اینکر کراچی لاہور یا اسلام آباد جہاں کہیں بھی ہوں جو لکھتے ہیں بیان کرتے ہیں ان کی ایسی چیزوں اور افواہوں پر کوئی جواب دہی کرنے والا نہیں ہے ،کیا ہماری یہاں موجودگی اس خواب نما افواہ کا منہ توڑ جواب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس سینٹر لائز میڈیا سینٹر موجود ہے ، ان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کی تصدیق کرلیں اگر تصدیق نہ ہوپائے تو اپنی خبر اورتبصرے میں اسی طریقے سے اظہار کرلیں ، آپ لکھنے جارہے ہوں تو گفتگو کرلیں شاید سنی سنائی کا لفظ بھی اس کیلئے بہت زیادہ مناسب نہیں بھاری ہے ، سنی سنائی سے بھی کم تر درجے کی چیز پر خالصتاً سیاسی کارکنان کے حوالے سے افواہیں قطعا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے اینکر حضرات ، رپورٹرز سے استدعا کے ساتھ ہماری اس پر یس کانفرنس پر جو تبصرے اور رپورٹنگ کریں اس میں مثبت پہلو اجاگر رکھیں کیونکہ ہم پاکستان میں کم سے کم رہ جانے والے سیاسی ماحول کیلئے آپ سے اپنی ذمہ داری کی توقع کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی تنظیم کا طریقہ کار ہے جو رہ نما اصول میں لکھا ہے وہ طریقہ اپنا یا ، مجھ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ الطاف حسین بھائی اور رابطہ کمیٹی سرزنش کریں تو اس پر اصلاح کروں ۔ ٹوئیٹر پر جواب دینا یا نہ دینا میرا استحقاق ہے ، ٹوئیٹر پر کم رہتا ہوں ، امریکہ گیا تھا ، پہلی دفعہ نہیں گیا تھا پاکستان ہی میرا ملک ہے اور یہاں رہنا ہے ، ایم کیوایم میں دوسری کوئی کتاب نہیں ہوتی ، یہ بھی ایم کیوایم میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے حوالے سے مختلف قسم کی افواہوں کو گردش میں لایا جائے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگو ں کی یہ خواہش تھی کہ ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی منحرف ہوجائیں تو ایم کیوایم نے چند گھنٹوں میں ملک کے منتخب ایوانوں سے استعفے دیکر اس بات کا اسی وقت جواب دیدیا تھا ، مجھ سمیت کئی لوگ پاکستان میں نہیں تھے ، ہم نے استعفے اپنی رضا سے دیئے، نہ ہم نے الیکشن کے یپسے دیئے تھے وہ سیٹ تنظیم کی امانت تھی لوٹا دی ، ان افواہوں کا تو جب ہی سر کچل دیا تھا اور میں یہ فخر طو رپر کہ سکتا ہوں کہ میں اپنی تنظیم کے ساتھ جڑا ہو ا تھا اور ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین بھائی کارکنان سے جس فعالیت کی توقع رکھتے ہیں اس پر ان کا شکوہ حق بنجانب ہے ، اس پر ہم سب کو پورا اترنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہفتہ دس روز قبل میں پاکستان آیا ہوں ،ہماری موجودگی ایم کیوایم کے پروگراموں میں ہونے کے باوجود اچانک تجزیئے کار نما شخصیت الہامی لب و لہجے میں بیان کرنے لگے کہ ایسا ہورہا ہے ہمیں پتا ہے کہ رات کے اس پہر ہونے والی باتیں لوگوں کو یاد نہیں رہیں گے اور نہ ان سے پوچھ گچھ ہوگی ہم نے محسوس کیا کہ اسے واضح کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک تھی اور ایک ہے اور ایک ہی رہے گی ، اور ہم اسی ایم کیوایم کے کارکنان ہیں جس کے قائد جناب الطا ف حسین ہیں ۔ میرے حوالے سے افواہیں گردش میں تھی ، ایم کیوایم کے کسی بھی کارکن کے ذہن میں اس طرح کی کوئی سازش نہ ہوسکتی ہے نہ ماضی میں تھی اور نہ آئندہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری اس پریس کانفرنس کے بعد ان اینکرز کو جنہوں نے ایسی بات کی انہیں آج رات پروگرام میں اعتراف کرنا چاہئے کہ ہماری جو اطلاعات تھی وہ غلط تھیں ۔

10/1/2024 8:28:56 AM