Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زیر حراست ، جبری لاپتہ مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتال نے اصل دہشت گردوں کے چہرے آشکار کردئے ہیں۔ جنید فہمی


زیر حراست ، جبری لاپتہ مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتال نے اصل دہشت گردوں کے چہرے آشکار کردئے ہیں۔ جنید فہمی
 Posted on: 9/15/2015
زیر حراست ، جبری لاپتہ مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتال نے اصل دہشت گردوں کے چہرے آشکار کردئے ہیں۔ جنید فہمی
جھوٹے اور جعلی مقابلے میں کارکنان کو شہیدکئے جانے کے بعد مقتولین پر ایڈووکیٹ علی حسنین کے قتل کا الزام لگانا اخلاقی دیوالیہ پن، بے غیرتی اور بے حمیتی کی اعلی مثال ہے۔
خدا کی لاٹھی بے آواز ہے وقت آئے گا جب ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ وئی بھی ستم ہمیں اطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتا ہے نہ ہی کوئی ظلم حوصلوں کو پست کرپائے گا۔ محمد ارشد حسین
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیر اہتمام امریکا کے ۱۶ سے زائد شہروں میں ماورائے عدالت قتال کے خلاف احتجاجی مظاہرے، کارکنان و پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سیل(شکاگو) ۱۱ ستمبر ۲۰۱۵:
 کراچی میں حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیو ایم کورنگی یونٹ ۷۵ سے فعال رکن آفتاب حسین اور کئی ماہ سے زیر حراست اور جبری طور لاپتہ کئے گئے کارکنان زوہیب اللہ، محمد عدیل، شاہد اور کاشف خلیل اور سلطان احمد کی رینجرز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل پر متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیر اہتمام شکاگو، نیویارک، ہیوسٹن، ڈیٹرائٹ، اٹلانٹا اور لاس اینجلز سمیت امریکہ کے ۱۶ سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہروں میں متعلقہ چیپٹر کے ذمہ داروں، کارکنان اور امریکہ مقیم کمیونیوٹی خصوصاََ نوجوانوں، بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر وردی کی دہشت گردی نامنظور، ماورائے عدالت قتل نا منظور، رینجرز حراست میں لاپتہ کارکنان کو بازیاب کیا جائے سمیت ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہروں کے شرکاءنے اس موقع پر رینجرز کے متعصابانہ اور جانبدارانہ آپریشن اور مہاجر کمیونٹی کی مسلسل نسل کُشی کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔شکاگو میں منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے نام پر مہاجروں کی نسل کُشی کی جارہی ہے اور مہاجر کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔ کراچی میں حالیہ دنوں میں نجی ٹیلیویژن چینل سے تعلق رکھنے والے کارکنان ،ر ینجرزکی زیر سرپرستی حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے فعال کارکن کا قتل کراچی میں امن کے ذمہ داروں اور دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہی نہیں بلکہ گزشتہ دنوں جعلی مقابلوں میں مہاجر کارکنان کی ماورائے عدالت قتال نے کراچی کے اصل دہشت گردوں کے چہرے بھی آشکار کردئے ہیں۔ رینجرز کے الزام کے مطابق شہید کارکنان مقابلے میں مارے گئے جبکہ شہداء کی لاشیں جس حالت میں بازیاب ہوئی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل کئے جانے سے پہلے شہید کارکنان کو بجلی کے ہائی وولٹیج شاکس دئے گئے، جسم اور جلد کو تیزاب سے جلایا ، تیز دھار آالے سے کاٹا گیا تھا جبکہ جسم پر جا بجا زخموں کے بے شمار نشانات ان پر وحشیانہ، انسانیت سوز تشدد کے گواہ ہیں۔ دوسری طرف رینجرز کی جانب سے جعلی مقابلے میں کارکنان کو شہید کرنے کے بعد مقتول کارکنان پر ایڈووکیٹ علی حسین بخاری کے قتل کا الزام عائد کیا جانا مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن، بے غیرتی اور بے حمیتی کی اعلی مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اہلکار جنگی جرائم میں ملوث ہیں، جس درندگی سے وہ مہاجر کارکنان پر تشدد اورانکا ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ اہالیان کراچی اور بالخصوص مہاجر نوجوانوں میں نفرت ،بے حسی اور شدید بے گانگی کا باعث بن رہا ہے۔ بین الاقوامی حالات خصوصاََ ہندوستان سے سرحدی کشیدگی کے باوجود جبکہ پوری پاکستان قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے ر ینجرز کا موجودہ قابل مذمت کردار یہ ثابت کرہا ہے کہ متعصب رینجرز کے ہوتے ریاست کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔ رینجرز کے متعصب اہلکار کراچی اور مہاجروں کے دلوں میں نفرت کی جو فصل کاشت کر رہے ہیں خاکم بدھن اس کاخمیازہ ریاست پاکستان کو بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین نے نیو یارک میں منعقدہ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور کراچی کے حق پرست عوام جس طرح رینجرز اور دیگر باطل قوتوں کی سازشوں اور ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، جس طرح انھوں نے ماورائے عدالت قتال کے خلاف یوم سوگ اور جس طرح ہر طرح کی پابندیوں، منفی پروپیگنڈہ اور ظلم کے باوجود ایم کیو ایم کے شہداء، لاپتہ اور اسیر کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرنے اور حصول انصاف کیلئے اپنی یکجہتی سے ریلی کو کامیاب بنایا ہے اس پر وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کے زریعے مہاجر کارکنان کی نسل کُشی کی جارہی ہے کراچی پر کنٹرول اور قبضہ کا خواب دیکھا اور دکھایا جا رہا ہے۔ مگر ہم بھی یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ۱۹۹۲ میں بھی ریاستی دہشت گردی کے زریعے مہاجروں اور انکی نمائندہ قیادت کے خاتمہ کی سازش اور کوشش کی گئی تھی مگر ان مظالم سے ہم نہ پہلے ڈرے تھے اور نہ ہی اب خوفزدہ ہیں۔ حق پرست عوام نے پہلے بھی ریاستی دہشت گردی کو مسترد کیا تھا اور اب بھی ہر موقع پر مسترد کیا ہے۔ کوئی ستم ہمیں الطاف حسین سے جدا کرسکتا ہے نہ ہی مزیدکوئی ظلم ہمارے حوصلے پست کرسکتا ہے۔ حق پرستی کی جدوجہد میں آخری فتح بحرحال ہمارہی ہی ہے۔ خدا ذوالجلال کی لاٹھی بے آواز ہے وہ وقت ضرور آئے گا جب ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

10/1/2024 8:25:12 AM