Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقوق مانگنے سے نہیں ملاکرتے بلکہ حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، الطاف حسین


حقوق مانگنے سے نہیں ملاکرتے بلکہ حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 9/14/2015
حقوق مانگنے سے نہیں ملاکرتے بلکہ حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، الطاف حسین
عظیم الشان اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر قائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد
امانت میں خیانت کرنا گناہ ہے جسے شرک کے قریب گناہ قراردیاگیا ہے،الطاف حسین
بانیان پاکستان نے 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ دیکر پاکستان بنایا ،الطاف حسین
آج 69 سال بعد بھی بانیان پاکستان کی اولادوں کوبھیک مانگنی پڑرہی ہے کہ انہیں فرزند زمین تسلیم کیاجائے
نائن زیرو عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن ۔۔۔13، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حقوق مانگنے سے نہیں ملاکرتے بلکہ حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے نائن زیرو عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء ، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کیلئے عظیم الشان اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر تمام ذمہ داروں ، کارکنوں ، بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں خصوصاً حق پرست شہداء ، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی اور سلام تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ امانت میں خیانت کرنا گناہ ہے جسے شرک کے قریب گناہ قراردیاگیا ہے، حقوق کے حصول کی جدوجہد کا عزم کرنا اور تحریک کے مشن ومقصد کیلئے عہدوفا کرنا بھی امانت ہے لہٰذا ہرتحریکی ساتھی کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ چاہے حالات اسے بے گوروکفن قبرتک کیوں نہ لے جائیں لیکن وہ تحریک اور قائد تحریک سے کئے گئے وعدے سے ہرگز منحرف نہیں ہوگا۔ انہوں نے تحریکی ذمہ داران سے کہاکہ آپ کو تحریک نے نام ، مقام ، عزت، شہرت اور پہچان دی ہے جوکہ تحریک کی امانت ہے لہٰذا نام اور مقام حاصل کرنے کے بعد تحریکی ساتھیوں کو غروروگھمنڈ کا شکارنہیں ہوناچاہیے کیونکہ مقام ، پوزیشن اور حیثیت بدلتے ہی تحریکی اصول وضوابط کو توڑناخیانت کے زمرے میں آتا ہے اور امانت میں خیانت کرنا بڑا گناہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں قیام پاکستان کی جدوجہد کی ، ’’بٹ کے رہے گا ہندوستان، لیکے رہیں گے پاکستان‘‘ اور’’ سینے پہ گولی کھائیں گے ، پاکستان بنائیں گے ‘‘کے نعرے لگائے ، بچیوں نے اپنی عصمتوں کی حفاظت کیلئے کنوؤں میں کود کرمرنا گوارا کرلیا، معصوم بچوں کو نیزوں پر اچھالاگیا ، والدین کے سامنے جوان بچوں کو کاٹا گیا ،بانیان پاکستان کٹتے رہے ، مرتے رہے لیکن پھر بھی پاکستان اور آزادی کے نعرے لگاتے رہے اور تاریخ انسانی میں پہلی مرتبہ 20 لاکھ افراد کا قتل عام ہوا لیکن 20 لاکھ جانوں کی قربانیاں پیش کرنے کے باوجود آج بھی بانیان پاکستان کی اولادیں یہ بتانے پر مجبور ہیں کہ وہ مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ بانیان پاکستان نے دنیان کے نقشہ پرپاکستان قائم کرکے دکھایا اورپاکستان کی باگ ڈور ان کے ہاتھوں میں دیدی جنہوں نے پاکستان کی تحریک میں کوئی حصہ نہیں لیا وہ پاکستان کے مالک ومختار بن بیٹھے لیکن آج 69 سال بعد بھی بانیان پاکستان کی اولادوں کوبھیک مانگنی پڑرہی ہے کہ انہیں فرزند زمین تسلیم کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک بھرکے غریب اور مظلوم عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن حقوق مانگنے سے نہیں ملاکرتے ، حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنی پڑتی ہے ، باطل قوتوں کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور راہ حق کی جدوجہد میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں سے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام پرعرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اور آج خدشہ تھا کہ ایم کیوایم کی ریلی کو ناکام بنانے کیلئے آنس گیس کی شیلنگ ہوسکتی ہے حتیٰ کہ شرکاء کو براہ راست گولیوں کا بھی نشانہ بنایاجاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود حق پرست ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں نے جس طرح ہمت وجرات اوربہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔

10/1/2024 8:29:27 AM