Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے شہید ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں عظیم الشان ریلی


ایم کیوا یم کے شہید ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں عظیم الشان ریلی
 Posted on: 9/13/2015
ایم کیوا یم کے شہید ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں عظیم الشان ریلی 
شہداء اردو چوک لیاقت آباد سے لاکھوں لوگوں کا مزار قائد تک مارچ ، ایم کیوا یم کے ساتھ نا انصافیاں بند کرنے کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔13ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تحریک کے شہداء ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء اُردو چوک لیاقت آباد نمبر 10سے مزار قائد تک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوا یم کے شہداء ، لاپتہ کارکنان اور اسیروں کے اہل خانہ، خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں ، بچوں ، مختلف ریزیڈنٹس کمیٹیوں کے ارکا ن، طلباء طالبات، اساتذہ کرام ، ڈاکٹرز ،وکلاء ، صحافیوں، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران، شہر بھر کے مختلف سیکٹرزاور یونٹس کے کارکنان و ذمہ داران نے لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کے اختتام پر مزار قائد پر بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا، رکن محترمہ زریں مجید،مستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر نے خطاب کیا۔لیاقت آباد سے ریلی میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں میں شہداء، لاپتہ کارکنان اور اسیروں کی تصاویر تھامی ہوئی تھیں ،جبکہ شرکاء ریلی کے بینرز اور پلے کارڈ ز پر چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مہاجروں کے ساتھ ہونیوالے نا انصافیوں کو ختم کرنے کے مطالبے اور نعرے درج تھے، شرکاء نے شہداء کے خون آلود کپڑوں سے بنائے علم اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مرکزی ریلی کا حصہ بنتی رہیں اور جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے جبکہ ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے شہریوں نے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے تھے۔

10/1/2024 8:27:06 AM