Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعرات کو رینجرز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن شاہد غلام کو 6 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا


جمعرات کو رینجرز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن شاہد غلام کو 6 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا
 Posted on: 9/12/2015
جمعرات کو رینجرز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن شاہد غلام کو 6 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا
شاہد غلام نائن زیرو پر ہونے والے شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کے پروگرام میں متاثرین فیملیز کو پروگرام میں لے جانے کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے
شاہد غلام کے اہل خانہ نے ان کی گرفتاری اور لاپتہ کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی 
شاہد غلام شہید شادی شدہ تھے اور ان کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی
شاہد غلام شہید کے والد غلام محمد خان اور بڑے بھائی عامر غلام بھی ایم کیوایم کے کارکن رہے ہیں
کراچی ۔۔۔ 12 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو رینجرزکے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن شاہد غلام کاتعلق بھی کورنگی یونٹ 75سے تھا۔ شاہدغلام کومورخہ 6 اگست 2015ء کوگرفتار کیا گیا تھا۔ جب وہ نائن زیروپرہونے والے شہیدوں ، اسیروں اورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کے پروگرام میں متاثرین فیملیز کو پروگرام میں لے جانے کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے کہ شاہدغلام کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہدغلام کے اہل خانہ نے ان کی گرفتاری اورلاپتہ کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی لیکن شاہدغلام کوعدالت میں پیش نہیں کیاگیااورجمعرات کو انہیں رینجرزنے تین کارکنوں کے ساتھ ماورائے عدالت قتل کردیااوریہ دعویٰ کیاگیاکہ انہیں مقابلے میں ماراگیاہے۔شاہدغلام شہید شادی شدہ تھے اوران کی دوسال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ شاہدغلام شہید کے والدغلام محمدخان اوربڑے بھائی عامرغلام بھی ایم کیوایم کے کارکن رہے ہیں۔ 

10/1/2024 8:24:56 AM