قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت دلوں سے مصنوعی طریقے سے نہیں نکالی جاسکتی ہے قدرت جب خود کسی شخصیت کو رہبر قوم منتخب کرلتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے تبدیل نہیں کرسکتی ، متین یوسف
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت واشنگٹن چیپٹر کی تنظیم نو، خواتین ونگ اور یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان
ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اراکین توصیف احمد، کامران حیدر اور متین یوسف کی شرکت
شکاگو:۔۔۔09 ؍ ستمبر 2015ء
دلوں سے محبت مصنوعی طریقے سے نہیں نکالی جاسکتی ہے ، قدرت جب خود کسی شخصیت کو رہبر قوم منتخب کرلی تی ہے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کرسکتی ہے ، قدرت ہی اس رہنما کی تربیت اور عوام الناس کے دلوں میں اس رہنما کیلئے محبت و عقیدت پیدا کرتی ہے اور خدا جب خود کسی کیلئے عوام کے دلوں میں محبت پیدا کرتی ہے تو دنیا کی تمام باظل قوتیں اگر اکٹھی بھی ہوجائیں تو بھی اس محبت کو ختم نہیں کرسکتیں۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک کا جو سفر آج سے ۳۷ برسقبل شروع ہو ا تھا وہ آج بھی جاری ہے تمام تر ظلم و ستم اورجبر کے با وجود ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی محبت کو مہاجر قوم سے دور نہیں کیا جاسکا۔ یہ بات ایم کیو ایم کے رہنما متین یوسف جنہیں الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم امریکہ کے کار کنوں کی نظریاتی بنیادوں پر تربیت کی خصوصی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے نے ایم کیو ایم واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کی تنظیم نو اور کارکنوں کی تربیتی نشست سے اپنے خطاب میں کہی۔ قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ توصیف احمد اور کامران حیدر نے کارکنان سے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کی بطور تحریک اسکے قیام اور اغراض و مقاسد پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حالات میں ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنوں کی ذمہ داریوں، نظریاتی پختگی اور تنظیمی نظم و ضبط پر زور دیا۔ بعد ازاں ایم کیو ایم امریکہ واشنگٹن چیپٹر کی تنظیم نو کے بعد نئی چیپٹر کمیٹی کے ساتھ ساتھ خواتین ونگ اور یوتھ ونگ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔تقریب کے دوسرے سیشن میں کارکنان کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے متین یوسف نے خطاب کیا۔