Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر صحافی آفتاب عالم کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


سینئر صحافی آفتاب عالم کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/9/2015 1
سینئر صحافی آفتاب عالم کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
چوبیس گھنٹوں کے دوران صحافی برادری پر حملے کا دوسرا افسوسناک واقعہ شہر میں امن و امان کے بڑے بڑے
دعوے کرنیوالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی 
شہر میں گزشتہ 2سالوں سے جاری ٹارگٹ آپریشن کے دوران پولیس ، صحافیوں ، سماجی رہنماؤں سمیت 
اعلیٰ شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہائی پروفائل واقعات میں ملوث مجرمان اور انکے سرپرستوں کو گرفتار کر نے میں ناکام ہیں
وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ شہر میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعات کی فوری تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کریں
کراچی ۔۔۔9ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے سینئر صحافی آفتاب عالم کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں گزشتہ 2سالوں سے جاری ٹارگٹ آپریشن کے دوران پولیس ، صحافیوں ، سماجی رہنماؤں سمیت اعلیٰ شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اسی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے سینئر رکن رشید گوڈیل پر فائرنگ اور سانحہ صفورا کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا ہے لیکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار ان تمام ہائی پروفائل واقعات میں ملوث مجرمان اور انکے سرپرستوں کو گرفتار کر نے میں ناکام ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گذشتہ رات بہادر آباد کے علاقے میں نجی نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین کو روک کر فائرنگ کی گئی جس میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق اور وین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور چوبیس گھنٹوں کے دوران صحافی برادری پر حملے کا دوسرا افسوسناک واقعہ کراچی آپریشن کے کپتان اور شہر میں امن و امان کے بڑے بڑے دعوے کرنیوالے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے گزشتہ رات جاں بحق ہونیوالے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری اور سینئر صحافی آفتاب عالم کے اہل خانہ ، صحافی برادری سمیت انکے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر متعلقہ حکام شہر میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعات کی فوری تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

10/1/2024 8:28:18 AM