Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ’’دی انجینئرز پاکستان‘‘ کے کامیاب ارکان کوجناب الطاف حسین کی مبارک باد


پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ’’دی انجینئرز پاکستان‘‘ کے کامیاب ارکان کوجناب الطاف حسین کی مبارک باد
 Posted on: 9/6/2015 1
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ’’دی انجینئرز پاکستان‘‘ کے کامیاب ارکان کوجناب الطاف حسین کی مبارک باد
’’دی انجینئرز پاکستان ‘‘کے صدرسمیت الیکشن میں انتھک محنت کرنے والے انجینئرز بھی مبارک باد کے حق دار ہیں،الطاف حسین 
انجینئر نگ کونسل کے انتخابات میں حق پرست انجینئرز کی سندھ اور پنجاب سے کامیابی نے ثابت کردیا کہ ملک کا معمار طبقہ بھی غریب و متوسط طبقے کی مثبت تبدیلی کا خواہاں ہے ،الطاف حسین
میری جدوجہد ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے لاکر انہیں ملک کا کارگر شہری بناناہے ، الطاف حسین 
کامیاب انجینئرزاپنی فہم و فراست پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کریں،الطاف حسین کی پی ای سی الیکشن میں کامیاب حق پرست انجینئر ز کو ہدایت
لندن۔۔۔6ستمبر2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں دی انجینئرز پاکستان سندھ اور پنجاب کے ارکان کی زبردست کامیابی پر دی انجینئرز پاکستان کے صدر و ارکا ن مرکزی کابینہ سمیت تمام اراکین کودلی مبارک باد پیش کی ہے ۔جناب الطاف حسین پی ای سی کے انتخابات میں کامیابی کیلئے دن رات انتھک محنت کرنیوا لے حق پرست انجینئرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر نگ کونسل کے انتخابات میں حق پرستوں کی سندھ اور پنجاب میں کامیابی نے ثابت کردیا کہ ملک کا تعلیم یافتہ اور معمار طبقہ بھی غریب و متوسط طبقے کی مثبت تبدیلی کا خواہاں ہے ،میری جدوجہد ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے لاکر انہیں ملک کا کارگر شہری بناناہے ۔ جناب الطاف حسین نے دی انجینئرز پاکستان سندھ اور پنجاب سے پی ای سی کے الیکشن میں کامیاب ہونیوالے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فہم و فراست کو ملک کی تعمیر و ترقی میں صرف کریں اور پاکستان کو دنیا میں کامیاب و با عزت مقام دلانے کیلئے بے غرض محنت کریں ۔

10/1/2024 8:24:17 AM