Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے والوں سن لو ! ہم پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، شبیر احمد قائم خانی


ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے والوں سن لو ! ہم پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 9/6/2015 1
ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے والوں سن لو ! ہم پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، شبیر احمد قائم خانی
جب انہیں ایم کیو ایم سے مفاد ہوتا ہے تب یہ الطاف حسین کے گھر پر حاضریاں دیتے ہیں اور جب ان کا مفاد نکل جاتا ہے تو یہ ایم کیو ایم میں کیڑے نکالنا شروع کر دیتے ہیں
ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جنگی قیدیوں کی طرح جبکہ پیپلزپارٹی کے چور ، لٹیروں کو بڑی بڑی گاڑیوں میں لا کر باعزت طریقے سے عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے
پنجا ب ہاؤس لاہور میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال 
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی ایڈہاک کمیٹی میں توسیع کا اعلان 
لاہور۔۔۔6 ستمبر 2015ء
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی کی زیر صدارت اہم جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی تنظیی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد محمود اعوان ، رکن کمیٹی مرزا ندیم بیگ، اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب ، ضلعی شیخوپورہ کے صدر ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف سالک ، ضلعی صدر گوجرانوالہ عبدالکریم خان ثاقب بھائی ،اراکین شعبہ خواتین ، متحدہ سوشل فورم کے عہدیداران و دیگر شعبہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمدقائم خانی نے کہا کہ عرصہ دراز سے ایم کیو ایم کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پھر متحدہ قومی موومنٹ اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ موجود ہے اور پاکستان کے 98 فیصد غریب و محکوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے والوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم پر چاہے جتنے مرضی ظلم کے پہاڑ گرادو ہمارا عزم اور حوصلہ پختہ ہے ہم ان باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کو ایم کیو ایم سے مفاد لینا ہوتا ہے تب یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے گھر پر آ کر حاضریاں دیتے ہیں اور جب ان کے مفاد نکل جاتے ہیں تو یہ ایم کیو ایم میں کیڑے نکالنے شروع کر دیتے ہیں ۔ لیکن قوم جانتی ہے کہ کہ انہوں نے دیمک کی طرح اس ملک کو چاٹ کر اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا ہے ۔ انہوں نے اربوں ، کھربوں کی کرپشن کر کے آج اس ملک کو کشکول پکڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے یہ ظالم بھی اللہ کی پکڑ میں آئیں گے اور ان کو اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا ۔ تب عوام ان سے ہر ایک ظلم اور کرپشن کا حساب لیں گے ۔ اس موقع پر خالد محمود اعوان ، مرزا ندیم بیگ اور میاں راشد علی نے بھی خطاب کیا ۔ اس جنرل ورکز اجلاس میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تنظیمی و تحریکی کارگردی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ بعدازاں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی ایڈہاک کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے ٹوٹل 16 ممبر کے ناموں کا اعلان کیا گیا جن میں میاں راشد علی ، کریم خان ثاقب ، ڈاکٹر ایم آر رحمن ، خرم شہزاد رانا، لعل حسین قریشی ، ملک وسیم کھوکھر ، کاشف خورشید، حارث خان کاکڑ، مرزا عمر عارف، افضال حسین نقوی ، بی اے خان ، سرفراز وٹو جان محمد رمضان ، ناصر گل ، محمد فیاض اور عابد شریف کو شامل کیا گیا ہے ۔ 

10/1/2024 8:29:15 AM